اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ورلڈ اکنامک فورم کی میٹنگ میں شامل ہوں گے وزیراعلیٰ یوگی، بوممئی، شندے، یہ بڑے بزنس مین بھی لیں گے حصہ

    یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فائل فوٹو)

    یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فائل فوٹو)

    داوس کے سوئس اسکائی ریسارٹ ٹاون میں ہونے والی میٹنگ میں گوتم اڈانی اور مکیش امبانی سمیت قریب 100 ہندوستانی کاروباری شامل ہوسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Davos
    • Share this:
      وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اشونی ویشنو، سی ایم بوممئی اور اسمرتی ایرانی سمیت 100 سے زیادہ ہندوستانی اگلے مہینے داوس میں ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی سالانہ میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کے پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے، جو 20-16 جنوری، 2023 کو ہونے والی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

      وزیراعظم نریندر مودی اس میٹنگ میں شامل ہوں گے یا نہیں، ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے 2018 میں ڈبلیو ای ایف کے اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔ 2021 اور 2022 میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ سے خطاب کیا تھا۔

      اس میٹنگ میں شامل ہونے والے دنیا کے امیروں اور طاقتور لوگوں کی آخری فہرست کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ حالانکہ، سوئٹزرلینڈ کے داوس شہر میں ہونے والے پروگرام میں 50 سے زیادہ ممالک کے قومی صدور اور سربراہان کے شامل ہونے کی امید ہے۔ جی20 شیرپا امیتابھ کانت بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جی ایس ٹی کونسل کی جھلکیاں: شرح میں کمی، 3 قسم کے جرائم کو قرار دیا گیا جرم

      یکم جنوری سے بازار میں لوٹ آئیں گے1000کے نوٹ! 2000 کے نوٹوں کی ہوگی بینک واپسی، جانئےحقیقت

      یہ بھی پڑھیں:
      سی بی آئی نے ایمزون دھوکہ دہی معاملے کی شروع کی جانچ، دو کے خلاف کیس درج

      دہلی والوں کو لگا برا جھٹکا! مہنگی ہوئی CNG، آج سے نافذ ہوں گی نئی قیمتیں

      کاروں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، کیا ہنڈائی، ہونڈا اور دیگرگاڑیاں جنوری 2023 سےہونگی مہنگی

      100 ہندوستانی بزنس میں بھی ہوسکتے ہیں شامل
      داوس کے سوئس اسکائی ریسارٹ ٹاون میں ہونے والی میٹنگ میں گوتم اڈانی اور مکیش امبانی سمیت قریب 100 ہندوستانی کاروباری شامل ہوسکتے ہیں۔ دیگر کاروباریوں میں کمار منگلم برلا، این چندرشیکھرن، نادر گودریج، ادار پوناوالا، سجن جندل، راجن اور سنیل متل، سنجیو بجاج اور سدرشن وینو، نندن نیلیکنی، روشنی نادر ملہوترا، بائجو رویندرن اور وجئے شیکھر شرما بھی شرکت کرسکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: