ہوم » نیوز » معیشت

آپ ہر دن صرف 1 روپیہ بچاکر بنا سکتے ہیں 15  لاکھ کا موٹا فنڈ، جانیں کیسے

ساتھ ہی سرمایہ کاری کے اس بہترین متبادل میں پیسے لگانے سے آپ کو انکم ٹیکس سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ روزانہ 1 روپئے کی بچت کرکے بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔ تو چلئے جانتے ہیں اس کے بارے میں سب کچھ۔

  • Share this:
آپ ہر دن صرف 1 روپیہ بچاکر بنا سکتے ہیں 15  لاکھ کا موٹا فنڈ، جانیں کیسے
ساتھ ہی سرمایہ کاری کے اس بہترین متبادل میں پیسے لگانے سے آپ کو انکم ٹیکس سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ روزانہ 1 روپئے کی بچت کرکے بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔ تو چلئے جانتے ہیں اس کے بارے میں سب کچھ۔

اگر آپ سرمایہ کاری (Investment Planning) کرنے کو لیکر پلان کر رہے ہیں تو آج ہم آپ کو ایک ایسی سرکاری اسکیم کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جہاں بیحد ہی کم پیسوں کی سرمایہ کاری کرکے ایک موٹی رقم جوڑ سکتے ہیں۔ اس سرکاری اسکیم کا نام سکنیا اسمردھی یوجنا (Sukanya Samriddhi Yojana) یعنی SSY ہے۔ اس اسکیم سے آپ اپنی بیٹی کے مستقبل کو بھی محفوظ تو کر ہی سکتے ہیں۔ ساتھ ہی سرمایہ کاری کے اس بہترین متبادل میں پیسے لگانے سے آپ کو انکم ٹیکس سے بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ روزانہ 1 روپئے کی بچت کرکے بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔ تو چلئے جانتے ہیں اس کے بارے میں سب کچھ۔


کیا ہے سکنیا اسمردھی یوجنا

سکنیا اسمردھی یوجنا (Sukanya Samriddhi Yojana) SSY بیٹیوں کیلئے مرکزی حکومت کی ایک چھوٹی بچت اسکیم یوجنا ہے جسے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت لانچ کیا گیا ہے۔ چھوٹی بچت اسکیم میں SSY سب سے بہتر سود شرح والی اسکیم ہے۔


اتنے روپئے سے کی جا سکتی ہے سرمایہ کاری
سکنیا اسمردھی یوجنا (Sukanya Samriddhi Yojana) SSY میں صرف 250 روپئت سے اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر آپ روزانہ ایک روپیہ بھی بچاتے ہیں تو بھی آپ اس اسکیم کا فائدہ سکتے ہیں۔ کسی ایک مالی سال میں کم سے 250 روپئے ضرور جمع کرایا جانا چاہئے۔ کسی ایک مالی سال میں SSY اکاؤنٹ میں ایک بار یا ئی بار میں 1.5 لاکھ روپئے سے زیادہ جمع نہیں کرایا جا سکتا۔

کتنا ملتا ہے سود؟
ابھی ایس ایس وائی (Sukanya Samriddhi Account) میں 7.6 فیصد کی شرح سے سود دیا جا رہا تھا جو انکم ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ہے۔ اس سے پہلے اس میں 9.2فیصدی تک سود بھی ملا ہے۔ 8 سال کی عمر کے بعد بیٹی کی اعلی تعلیم کیلئے خرچ کے معاملے میں 50 فیصد تک رقم نکالی جا سکتی ہے۔

مچیورٹی پر ملیں گے 15 لاکھ سے زیادہ
مان لیجئے آپ اس اسکیم میں ہر مہینے 3000روپئے کی سرمایہ کاری کرتے ہیں یعنی سالانہ 36000روپئے پر آپ کو 14سال بعد 7.6 فیصدی سالانہ کمپانڈنگ کے حساب سے 9,11,574 روپئے ملیں گے۔ 21 سال یعنی مچیورٹی پر یہ رقم تقریبا 15,22,221 روپئے ہوگی۔ بتادیں کہ ابھی SSY میں 7.6 فیصدی کی شرح سے سود دیا جا رہا تھا جو انکم ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ہے۔

جانیں کیسے کھلوائیں اکاؤنٹ
سکنیا اسمردھی یوجنا کے تحت اکاؤنٹ کسی پوسٹ آفس یا کمرشیل برانچ کی برانچ سے کھولا جا سکتا ہے۔ اس یوجنا کے تحت اکاؤنٹ بچی کے جنم لینے کے بعد دس سال سے پہلے کی عمر میں کم سے کم 250 روپئے جمع کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے۔ رواں مالی میں سکنیا اسمردھی یوجنا کے تحت زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روہئے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بتادیں کہ سکنیا اسمردھی یوجنا اکاؤنٹ کھولنے کے بعد یہ گرل چائلڈ کے اکیس سال ہونے یا 18 سال کی عمر کے بعد اس کی شادی ہونے تک چلایا جا سکتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 27, 2021 10:08 AM IST