உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sukanya Samriddhi Yojana:آپ کی بیٹی کو مل سکتے ہیں 65 لاکھ روپے، صرف کرنا ہوگا یہ کام

    -تصویر: انڈیا پوسٹ ٹوئٹر۔

    -تصویر: انڈیا پوسٹ ٹوئٹر۔

    SSY میں پیسہ انوسٹمنٹ کر کے آپ اپنی بیٹی کی اعلیٰ تعلیم، کرئیر اور شادی کے لئے مطمئن ہوجائیں گے۔ اس کے لئے آپ کو سوکنیا سمردھی یوجنا میں سرمایہ کاری کرنا ہوگا۔

    • Share this:
      Sukanya Samriddhi Yojana:اگر آپ بھی اپنی بیٹی کے لئے بڑا فنڈ جمع کرنا چاہتے ہیں تو سوکنیا سمردھی یوجنا (Sukanya Samriddhi Yojana-SSY) اچھا آپشن ہے۔ SSY میں پیسہ انوسٹمنٹ کر کے آپ اپنی بیٹی کی اعلیٰ تعلیم، کرئیر اور شادی کے لئے مطمئن ہوجائیں گے۔ اس کے لئے آپ کو سوکنیا سمردھی یوجنا میں سرمایہ کاری کرنا ہوگا۔ دس سال سے کم عمر کی بیٹی کا سوکنیا سمردھی یوجنا کے تحت اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے۔

      جانیے کیا ہے سوکنیا سمردھی یوجنا
      سوکنیا سمردھی یوجنا (SSY) بیٹیوں کے لئے مرکزی حکومت کا ایک چھوٹی بچت اسکیم ہے۔ جسے بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو اسکیم کے تحت لانچ کیا گیا ہے۔ چھوٹی بچت اسکیم میں سوکنیا سب سے بہتر انٹرسٹ ریٹ والی اسکیم ہے۔

      کیسے کھلوائیں سوکنیا سمردھی یوجنا اکاونٹ
      سوکنیا سمردھی یوجنا کے تحت اکاونٹ کسی بچی کی پیدائش کے بعد 10 سال سے پہلے کی عمر میں کم سے کم 250 روپے جمع کرنے کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے۔ کرنٹ فیسکل ایئر میں سوکنیا سمردھی یوجنا کے تحت زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے تک سالانہ جمع کرسکتے ہیں۔

      فی الحال اس پر 7.6 فیصدی انٹرسٹ مل رہا ہے۔ اس اسکیم میں کوئی بھی شخص اپنی دو بیٹیوں کے لئے اکاؤنٹ کھلواسکتا ہے۔ 21 سال کی عمر میں بیٹیاں اس اکاونٹ سے پیسہ نکال سکتی ہیں۔ اس اسکیم میں 9 سال 4 مہینے میں رقم ڈبل ہوجائے گی۔

      کہاں کھولا جاسکتا ہے سوکنیا سمردھی یوجنا اکاونٹ؟
      سوکنیا سمردھی یوجنا کے تحت اکاونٹ کسی پوسٹ آفس یا کمرشیل برانچ کی مجاز برانچ میں کھولا جاسکتا ہے۔

      میچوریٹی پر ملیں گے 65 لاکھ روپے سے زیادہ!
      اگر آپ اس اسکیم میں ہر مہینے 3000 روپے کا انوسٹمنٹ کرتے ہیں یعنی سالانہ 36000 روپے پر آپ کو 14 سال بعد 7.6 فیصدی سالانہ کمپائونڈنگ کے حساب سے 9،11،574 روپے ملیں گے۔ 21 سال یعنی میچوریٹی پر یہ رقم قریب 15،22،221 روپے ہوجائے گی۔ اگر آپ روزانہ 416 روپے بچاتے ہیں تو اپنی بیٹی کے لئے 65 لاکھ روپے فنڈ جمع کرسکتے ہیں۔

      کب تک یہ اکاؤنٹ جاری رہے گا؟
      سوکنیا سمردھی یوجنا اکاونٹ کھولنے کے بعد یہ بچی کے 21 سال کے ہونے یا 18 سال کی عمر کے بعد اُس کی شادی ہونے تک جاری رکھا جاسکتا ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: