آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کا 2021 میں ہندوستانی معیشت میں 10000 کروڑ روپے سے زیادہ کا تعاون رہا ہے۔ اس مدت میں اس نے 7.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کل وقتی ملازمت دی ہے۔ اس کا معاشی اثر براہ راست، بالواسطہ اور حوصلہ افزائی کے طور پر نظر آتا ہے۔
آکسفورڈ اکنامکس کے تجزیے پر مبنی ’یوٹیوب ایفکیٹ‘ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال ہندوستان میں 4500 سے زیادہ یوٹیوب چینلوں کے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرس تھے۔ اس دوران ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی سالانہ کمائی کرنے والے چینلوں کی تعداد 60 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ یوٹیوب پر 2021 میں صرف صحت کی صورتحال بتانے والے ویڈیو کو 30 ارب سے زیادہ یوزرس ملے۔ صلاحیتیں نکھارنے میں بھی مددگار ہر دو یوزرس میں سے ایک نے جو اس وقت ملازمت کر رہے ہیں اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے یوٹیوب کی مدد لی ہے۔ نئی ملازمت کی تلاش میں 45 فیصد یوزرس اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں۔
یوٹیوب کا استعمال کرنے والے 83 فیصد سرپرست مانتے ہیں کہ آن لائن پلیٹ فارم ان کے بچوں کے لیے سیکھنے کو زیادہ مزیدار بناتا ہے۔ 76 فیصد اساتذہ اس بات سے متفق ہیں کہ یوٹیوب طلبہ کو سیکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔