صرف 167 روپئے بچا کر بن سکتے ہیں کروڑ پتی، جانیں اس کے بارے میں سب کچھ

آپ یہ جان کر چونک جائیں گے کہ روزانہ 167 روپئے کی سرمایہ کاری سے بھی آپ کروڑپتی بن سکتے ہیں۔

Nov 08, 2019 10:26 AM IST | Updated on: Nov 08, 2019 10:32 AM IST
صرف 167 روپئے بچا کر بن سکتے ہیں کروڑ پتی، جانیں اس کے بارے میں سب کچھ

علامتی تصویر

نئی دہلی۔ کئی بار لوگ سرمایہ کاری میں چھوٹی رقم لگانے میں پس وپیش کرتے ہیں اور بڑی رقم جمع کرنے کے بعد ہی سرمایہ کاری کا منصوبہ بناتے ہیں۔ اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ کم سرمایہ کاری سے اتنا فائدہ نہیں ہو گا جتنا کہ طویل المیعاد میں ضرورت ہو گی۔ آپ یہ جان کر چونک جائیں گے کہ روزانہ 167 روپئے کی سرمایہ کاری سے بھی آپ کروڑپتی بن سکتے ہیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ یہ ممکن ہے میوچول فنڈ کی اسکیم میں سرمایہ کاری کے ذریعہ۔ آئیے جانتے ہیں کہ اتنی کم سرمایہ کاری میں کیسے ہو گا کروڑ پتی بننے کا خواب پورا؟

ایس آئی پی، میوچول فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔ اس کے ذریعہ سے سرمایہ کاری کی اچھی ایوریجنگ ہوتی ہے جس سے سرمایہ کاری میں خطرہ گھٹ جاتا ہے اور چھوٹے منافع کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ میوچول فنڈ میں ایس آئی پی شروع کرنے کے بعد ضروری نہیں ہے کہ آپ طئے وقت تک ہی سرمایہ کاری کریں۔ اس سرمایہ کاری کو آپ جب بھی چاہیں روک سکتے ہیں۔ ایسا کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں لگتا ہے۔

ایس آئی پی کے ذریعہ ایکویٹی میوچول فنڈ میں سرمایہ کاری طویل مدتی ہدف کو حاصل کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔  ایکویٹی میں دوسری اسکیموں کے مقابلے زیادہ منافع دینے کی صلاحیت ہے۔ یہ مہنگائی کو مات دینے میں بھی مدد کرتا ہے جو کہ دور کے اہداف کو پانے کے لئے ضرروی بھی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکسیشن میں بھی معاون ہے۔

Loading...

اگر آپ روزانہ 167 روپئے کی بچت کرتے ہیں تو یہ مہینے میں 5,000 روپئے ہو گا۔ آپ کو ہر مہینے 5,000 روپئے بہتر میوچول فنڈ کی اسکیم میں سسٹمیٹک انویسٹمنٹ پلان یعنی ایس آئی پی کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنی ہو گی۔ اگر آپ کا پورٹ فولیو سالانہ 12 فیصدی ریٹرن دیتا ہے تو آپ 28 سال میں 1.4  کروڑ روپئے سے زیادہ کما سکتے ہیں۔ وہیں 30 سال میں آپ 1.8  کروڑ روپئے اور 35 سال میں 3.24 کروڑ روپئے کے مالک بن سکتے ہیں۔

Loading...