جھٹکا! نومبر میں تیسری مرتبہ بڑھی پٹرول کی قیمت، یہاں جانیں ڈیزل کی قیمت

نومبرکے ماہ میں تیسری مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو مسلسل تیسر ے دن قیمت میں اضافہ درج کیا گیا۔

Nov 10, 2019 09:44 AM IST | Updated on: Nov 10, 2019 09:44 AM IST
جھٹکا! نومبر میں تیسری مرتبہ بڑھی پٹرول کی قیمت، یہاں جانیں ڈیزل کی قیمت

علامتی تصویر

نومبرکے ماہ میں تیسری مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو مسلسل تیسر ے دن قیمت میں اضافہ درج کیا گیا۔ ان تین دنوں میں ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 45 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ جبکہ ڈیزل میں 16 پیسے کی بڑھوتری ہوئی ہے۔

بتادیں کہ اتوار کو ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ ڈیزل کی قیمتوں مین کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اتورار کو ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Loading...

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت ہر دن گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

Loading...