کالاہرن شکار معاملہ : سلمان خان کی عرضی پر جودھپور کورٹ میں سماعت آج

مشہور کالا ہرن شکار معاملے میں جودھپور کی سی جے ایم کورٹ کے ذریعے سنائی گئی 5 سال کی سزا کے خلاف دائر سلمان خان کی عرضی پر سماعت جاری ہے ۔

Jul 17, 2018 12:17 PM IST | Updated on: Jul 17, 2018 12:17 PM IST
کالاہرن شکار معاملہ : سلمان خان کی عرضی پر جودھپور کورٹ میں سماعت آج

بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔ فائل فوٹو

مشہور کالا ہرن شکار معاملے میں جودھپور کی سی جے ایم کورٹ کے ذریعے سنائی گئی  5 سال کی سزا کے خلاف دائر سلمان خان کی عرضی پر سماعت  جاری ہے ۔اس سے پہلے ہوئی سنوائی میں سلمان خان اپنی دو بہنوں الویرا اور ارپتا کے ساتھ کورٹ میں پیش ہوئے تھے ۔سلمان خان نے کورٹ سے اگلی سماعت کیلئے ذاتی طور پر پیشی سے چھوٹ کا مطالبہ کیا ہے ۔جس پر آج سماعت ہونی ہے ۔

واضح ہو کہ گزرے 5 اپریل کو جودھپور کی سی  جے ایم کورٹ نے سلمان کو جودھپور کے کانکانی گاؤں میں دو کالے ہرنوں کا شکار کرنے کا قصوروار قرار دیا تھا اور 5 سا ل کی سزا سنائی ۔  سزا سنائے جانے کے بعد سلمان خان کو دو رات جودھپور سینٹرل جیل میں ہی گزارنی پڑی تھیں ۔پھر جودھپور سیشن ہائی کورٹ میں فیصلے کے خلاف دائر عرضی پر انہیں 7 اپریل کو ضمانت مل گئی تھی ۔

Loading...

قابل غور ہے کہ جودھپور سی جے ایم کورٹ نے حالانکہ اسی کیس میں دیگرسبھی  ملزموں کو اداکار سیف علی خان،اداکارہ نیلم ،سونالی ،تبو اور دشینت سنگھ کو بری کر دیا تھا ۔

 

Loading...