مشکل میں سلمان خان ، فلم بجرنگي بھائی جان کے خلاف اکھاڑا پریشد نے مورچہ کھولا

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم 'بجرنگي بھائی جان' کے خلاف اکھاڑا پریشد نے مورچہ کھول دیا ہے۔

Jul 08, 2015 05:48 PM IST | Updated on: Jul 08, 2015 06:00 PM IST
مشکل میں سلمان خان ، فلم بجرنگي بھائی جان کے خلاف اکھاڑا پریشد نے مورچہ کھولا

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم 'بجرنگي بھائی جان' کے خلاف اکھاڑا پریشد نے مورچہ کھول دیا ہے۔ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے بدھ کو کہا کہ اگر عدالت اس کی ریلیز پر روک نہیں لگائے گی، تو ناگا سنت اس کی مخالفت کریں گے۔مہنت نریندر گری نے کہا کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ فلموں کے ذریعہ ہندو دیوی دیوتاوں پر نشانہ سادھا جاتا ہے۔ہنومان کا نام اس طرح سے 'بجرنگي بھائی جان' کے ساتھ جوڑا جانا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم بنانے والے ہندو دیوی دیوتاوں کی توہین کریں گے، تو حالات خرا ب ہوسکتے ہیں ۔ اکھاڑا پریشد یہ سب برداشت نہیں کرے گا۔ پتہ چلا ہے کہ کچھ لوگوں نے ہائی کورٹ کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا ہے، وہاں سے فلم پر پابندی لگتی ہے تو ٹھیک ہے، نہیں تو اکھاڑا پریشد اس کی مخالفت کی حکمت عملی تیار کرے گا اور اسے ریلیزنہیں ہونے دے گا۔

غور طلب ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک عرضی داخل کی گئی ہے جس میں 'بجرنگي بھائی جان' کے ایک گانے اور اس کے نام کو ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا بتایا گیا ہے۔

Loading...

Loading...