سب سے زیادہ ا نکم والے اداکار ہیں بگ بی ، سلمان اور اکشے

فوربس میگزین نے اپنی پہلی عالمی فہرست میں بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن، دبنگ خان سلمان خان اور اکشے کمار کو دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل کیا ہے

Aug 05, 2015 09:48 PM IST | Updated on: Aug 05, 2015 09:48 PM IST
سب سے زیادہ ا نکم  والے اداکار ہیں بگ بی ، سلمان اور اکشے

واشنگٹن :  فوربس میگزین نے اپنی پہلی عالمی فہرست میں بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن، دبنگ خان سلمان خان اور اکشے کمار کو دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل کیا ہے۔  اس فہرست میں ہالی ووڈ سے لے کر ہانگ کانگ اور بالی ووڈ کے اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے ۔

امیتابھ اور سلمان 3.35 کروڑ ڈالر (گزشتہ سال) کی کمائی کے ساتھ مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ بالی وڈ کے 'کھلاڑی' اکشے کمار 3.25 کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ نویں مقام پر ہیں ۔ کنگ خان شاہ رخ خان اور رنبیر کپور بالترتیب 2.6 کروڑ ڈالر اور 1.5 ملین ڈالر کے ساتھ 18 ویں اور 30 ​​ویں نمبر پر ہیں ۔

فوربس کے مطابق امیتابھ اپنے 50 برسوں کے کیریئر میں 150 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں ، بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک سلمان خان سال 1989 سے لے کر اب تک تقریبا 80 فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں  جبکہ اکشے کمار سال 1992 سے لے کر اب تک تقریبا 150 فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔

شاہ رخ اپنی 'ہیپی نیو ایئر' اور 'فین' جیسی فلموں کے علاوہ پان مسالہ سمیت دیگر اشتہارات سے کمائی کر رہے ہیں ۔ فوربس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی اداکار رنبیر کپور بالی وڈ کے ٹاپ اداکاروں میں سے ایک ہیں ، وہ پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں ۔

Loading...

دیگر ٹاپ 10 اداکاروں میں ہالی ووڈ اداکار ون ڈیجل (3)، بریڈلے کوپر (4)، ایڈم سینڈلر (5)، ٹام کروز (6) اور مارک وہلبرگ (10) شامل ہیں ۔  سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی اداکاراوں کی فہرست اس سال کے آخر میں شائع ہوگی ۔

Loading...