فوٹوشوٹ سے پہلے اننیا پانڈے کی پھٹی ہوئی ڈریس سلتا نظرآیا یہ اسسٹنٹ، وائرل ہوا ویڈیو

اننیا پانڈے کی 'پتی پتنی اوروہ' دوسری فلم ہے۔ انہوں نے فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2' سے بالی ووڈ میں اپنی شروعات کی تھی۔

Dec 02, 2019 09:57 PM IST | Updated on: Dec 02, 2019 09:59 PM IST
فوٹوشوٹ سے پہلے اننیا پانڈے کی پھٹی ہوئی ڈریس سلتا نظرآیا یہ اسسٹنٹ، وائرل ہوا ویڈیو

اننیا پانڈے کی دوسری فلم 'پتی پتنی اور وہ' ہے۔ جس کے پرموشن میں وہ مصروف ہیں۔

اننیا پانڈے ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'پتی پتنی اور وہ' کے پرموشن میں سب کچھ بھول کرلگی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں نکلے ویکنڈ پرآپ کو تقریباً ہرریئلٹی شو میں اننیا پانڈے اپنے کو اسٹار کارتک آرین اوربھومی پیڈنیکر کے ساتھ پرموشن کرتی نظرآرہی ہیں۔ پرموشن کے اس دور میں اننیا پانڈے کچھ اس طرح مصروف ہیں کہ ان کے پاس اپنے پھٹے ہوئے کپڑے کوبھی سلوانےکا وقت نہیں ہے۔ تبھی توان کی ٹیم ان کے پھٹے ہوئے کپڑے سلتی ہوئی نظرآرہی ہے۔

جی ہاں، یہ کوئی کہی سنی بات نہیں ہے، بلکی اس بات کا ثبوت خود اننیا پانڈے نے اپنے انسٹا گرام پرشیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں اننیا پانڈے کی ٹیم کا ایک رکن ان کی ڈریس کوپیچھے سے سلتا ہوا نظرآرہا ہے۔ جبکہ خود اننیا پانڈے کھڑے کھڑے ہی اپنا ڈنرکرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں اس ویڈیوکے کیپشن میں اننیا نے لکھا 'سارے گلٹرگولڈ نہیں ہوتے'۔ اے 1 ٹیم، پتی پتنی اوروہ پرموشن بیہائنڈ دی سین'۔

Loading...

View this post on Instagram

all that glitters isn’t gold!!!! A1 team ❤️ #PatiPatniAurWoh promotions BTS just 5 days to gooooo

A post shared by Ananya (@ananyapanday) on

اس ویڈیو کے پیچھے کی کہانی یہ ہے کہ اننیا پانڈے گزشتہ 15 گھنٹے سے پرموش کررہی تھیں اورانہیں اپنے اگلے فوٹوشوٹ کے لئے محض 15 منٹ کا وقت ملا تھا۔ اس دوران انہیں کپڑے بدلنے سے لے کراپنا میک اپ کرنا اوریہاں تک کہ اپنا ڈنربھی ختم کرنا تھا۔ اسی جلد بازی میں اننیا پانڈے کی ٹیم انہیں کچھ ایسے تیارکرتی نظرآئی۔  

واضح رہے کہ 'پتی پتنی اوروہ' اننیا پانڈے کی دوسری فلم ہے۔ انہوں نے فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2' سے بالی ووڈ میں اپنی شروعات کی تھی۔ٓ

Loading...