وراٹ کوہلی کے کپڑے پہنتی ہیں انوشکا شرما تو یہ ہوتا ہے 'چیکو' رد عمل

Nov 08, 2019 05:33 PM IST | Updated on: Nov 08, 2019 05:33 PM IST
وراٹ کوہلی کے کپڑے پہنتی ہیں انوشکا شرما تو یہ ہوتا ہے 'چیکو' رد عمل

انوشکا شرما ان دنوں بھوٹان میں شوہر وراٹ کوہلی کی سالگرہ منارہی ہیں۔ اس دوران یہ جوڑی بھوٹان کی خوبصورت وادیوں میں گھومتی اور مزے کرتی نظر آرہی ہے۔ اسی درمیان انوشکا کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنی نجی زندگی پر بات کرتی نظر آرہی ہیں۔ اپنے انٹرویو میں انوشکا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اپنے شوہر وراٹ کوہلی کے کپڑے پہنتی ہیں تو انہیں کیسا لگتا ہے۔

Loading...

View this post on Instagram

@vogueindia 🔥

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

انوشکا نے ووگ کو دئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وراٹ اس بات پر کافی خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، 'اصل میں بہت سارے کپڑے وراٹ کے پہنتی ہوں، خاص کر ٹی شرٹ اور ایسی چیزیں۔ کبھی میں اس کی جیکٹ پہنتی ہوں، کبھی۔کبھی میں ایسا صرف اس لئے کرتی ہوں کیونکہ اسے خوشی ملتی ہے'۔ در اصل انوشکا شرما کو کئی مرتبہ وراٹ کے کپڑے پہنے دیکھا گیا ہے۔

انوشکا اور وراٹ کے ویکیشن کی بتا کریں تو وراٹ اسی منگل کو پورے 31 سال کے ہوگئے ہیں۔

View this post on Instagram

Do NOT stress . My right side hasn't caught fire . @vogueindia

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی کے بعد سے ہی ان کی تصویریں اور ویڈیوز نے سوشل میڈیاپر دھمال مچادیا تھا۔ حالانکہ اب بھی دونوں کئی مرتبہ اپنی کیوٹ تصویروں سے مداحوں کا دل جیت لیتے ہیں۔ وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو انشکا آخری مرتبہ شاہ رخ خان کے ساتھ زیرو میں نظر آئی تھیں۔

Loading...