ملائکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرسکتے ہیں ارباز خان

شادی اور ملائکہ سے طلاق پر کھل کر بول رہے ارباز خان نے کیا، 'میں گزشتہ تجربات سے بالکل بھی مایوس نہیں اور نہ ہی کوئی کڑواہٹ ہے'۔

Apr 23, 2019 05:21 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 05:37 PM IST
ملائکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرسکتے ہیں ارباز خان

ارباز خان اور ملائکہ اورڑہ

بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ملائکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کی۔ ساتھ ہی بتایا کہ شادی سے ان کا بھروسہ نہیں اٹھا ہے۔ماڈل جیورجیا اینڈریانی کو ڈیٹ کر رہے ارباز خان نے کہا ' میں نے طلاق کو خود کو مایوس نہیں کرنے دیا۔ ایسا ہو سکتا ہے میری زندگی میں وہ خوشی دوبارہ آئے۔ میں ایسا نہیں کہوں گا۔ اس بات سے کافی مایوس ہوں ہ پہلی مرتبہ رشتہ کامیاب نہیں رہا۔ میں کبھی اس سمت میں نہیں سوچوں گا"۔

ارباز خان نے دوبارہ شادی کرنے کے سوال پرکہا، ' ممکن ہے میں دوبراہ شادی کروں گا۔ دیکھتے ہیں کب صحیح موقع، شخص اور حالات بنتے ہیں۔ لیکن میں گزشتہ تجربات سے بالکل بھی مایوس نہیں ہوں اور نہ ہی کوئی کڑواہٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوسروں کو بھی شادی کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے کہا۔ 'میں دوسروں کو بھی شادی کی صلاح ضرور دوں گا کیونکہ یہ ہزاروں سالوں سے چلتا آرہا ہے۔ یہ کچھ اس طرح  ہے جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ ایک دن آپ مر جائیں گے تو آپ جینا تو نہیں چھوڑ دیں گے۔  بیشک وقت بدل رہاہے، پرانے وقت میں بھی ایسا ہوتا تھا کہ لوگ شادی نہیں کرتے تھے'۔

Loading...

شادی اور ملائکہ سے طلاق پر کھل کر بول رہے ارباز خان نے کیا، 'میں گزشتہ تجربات سے بالکل بھی مایوس نہیں اور نہ ہی کوئی کڑواہٹ ہے'۔

 

 

Loading...