مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ ہرش لمبچیا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک

کامیڈین بھارتی سنگھ اپنے پرانے دوست ہرش لمبچیا سے شادی کرکے رشتہ ازدواج سےبندھ گئی ہیں۔

Dec 04, 2017 07:19 PM IST | Updated on: Dec 04, 2017 07:20 PM IST
مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ ہرش لمبچیا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک

پنجی: کامیڈین بھارتی سنگھ اپنے پرانے دوست ہرش لمبچیا سے شادی کرکے رشتہ ازدواج سےبندھ گئی ہیں۔بھارتی اور ہرش کی شادی کی تقریب شمالی گوا میں مرکوئش بیچ ریسورٹ میں منعقد ہوئی تھی ۔ اس سے ایک روز قبل مہندی کی رسم کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بھارتی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام، فیس بک اور ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’میرے تیئں پیار اور حمایت کے لئے سبھی پرستاروں اور شائقین کا شکریہ‘‘۔

Loading...

Loading...