شادی میں ملا دھوکہ تو اداکارہ نے رو رو کروزیراعظم مودی سے لگائی گہار، ویڈیو ہورہا ہے وائرل

ویڈیو کے ذریعہ بھوجپوری اداکارہ نے وزیراعظم مودی سے گہارلگائی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ کو روتا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Oct 13, 2019 08:08 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 08:08 PM IST
شادی میں ملا دھوکہ تو اداکارہ نے رو رو کروزیراعظم مودی سے لگائی گہار، ویڈیو ہورہا ہے وائرل

شادی میں دھوکہ ملنےکے بعد اداکارہ نے روروکروزیراعظم مودی سے مدد مانگی ہے۔

پٹنہ: بھوجپوری فلم اداکارہ نیہا بنسل کا ایک ویڈیوان دنوں سوشل میڈیا پرجم کروائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں نیہا بنسل وزیراعظم نریندرمودی سے مدد مانگتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ ویڈیو میں نیہا بنسل کا روروکربرا حال ہے۔ نیہا کا الزام ہےکہ ان کے شوہرنےانہیں چھوڑدیا ہے اوراس کے ساتھ مارپیٹ کےحادثہ کوانجام دیا ہے۔ نیہا نے بتایا کہ ان کےشوہرکوامریکی شہریت حاصل ہے۔

نیہا بنسل کا کہنا ہےکہ میرے والدین نہیں ہیں، اس لئےشادی کےلئےمیں نے سب کچھ بیچ دیا تھا۔ انہوں نےالزام لگایا کہ شوہرکبھی مجھےاپنےگھرنہیں لےگیا۔ نیہا بنسل کا الزام ہےکہ ان کا شوہر6 ماہ تک ان کے ساتھ کھیلتا رہا اوراب کہہ رہا ہےکہ وہ امریکی شہری ہے۔ نیہا نے بتایا کہ شوہرکہتا ہےکہ اسے وزیراعظم مودی اورہندوستان کےقانون سے کوئی ڈرنہیں ہے۔

Loading...

میری مدد کرو، تین دنوں سے کچھ کھایا تک نہیں

نیہا بنسل نے ویڈیو کےذریعہ روتے ہوئےکہا 'میری کوئی مدد کرو، تین دن سےبغیرکھائے پیئے پولیس کا چکرکاٹ رہی ہوں۔ مودی جی پلیزمیری مدد کرو۔ میرا شوہرامریکی شہری ہے اوراس نے6 ماہ پہلے مجھ سے شادی کی۔ میرے ماں باپ نہیں ہیں، میں نےسب کچھ بیچ کر شادی میں خرچ کردیا، لیکن میرے شوہرنے ان 6 ماہ میں بھی اپنی ذمہ داری نہیں اٹھائی۔ آج میرے گھرمیں توڑپھوڑکرکےبھاگ گیا'۔

ہندوستان کا قانون میرا کچھ نہیں کرسکتا

نیہا بنسل نےکہا 'میرا شوہرکہتا ہےکہ وہ امریکی شہری ہے۔ تیرا انڈیا کا قانون کچھ نہیں کرسکتا ہےمیرا۔ نہ میں تجھےساتھ رکھوں گا اورنہ ہی کہیں لےجاؤں گا'۔ نیہا بنسل نے پوچھا کہ کیا میری غلطی صرف اتنی ہےکہ میں ہندوستان میں پیدا ہوئی؟ کیا ہندوستان امریکہ سے ڈرتا ہے؟ کیا ہندوستان کےقانون کی کوئی اہمیت نہیں ہے'؟

مودی جی میرے شوہرکو بھاگنے سے روکیں

نیہا بنسل نےکہا کہ اس کےشوہرکی ماں، بہن اوربہنوئی اس سےملنے نہیں دے رہے ہیں۔ اب وہ امریکہ بھاگ رہا ہے۔ اگروہ بھاگ گیا تومیرے پاس مرنےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ چاردن بعد میرا پہلا کروا چوتھ ہے۔ ابھی میری شادی کی چوڑیاں بھی نہیں اتریں، اس لئے میں مودی جی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے شوہرکوبھاگنے سے روکیں۔ پلیز مودی جی'۔

Loading...