راکھی ساونت کا دعوی ، فلائٹ میں شراب پی کر چڑھتا ہے یہ اداکار ، بتائی ایک خاص وجہ

راکھی ساونت نے کہا کہ پون سنگھ کو فلائٹ میں ڈر لگتا ہے تو وہ شراب پی کر فلائٹ میں چڑھتے ہیں ۔ اس میں کیا برا ہوگیا ۔

Sep 15, 2019 06:11 PM IST | Updated on: Sep 15, 2019 06:11 PM IST
راکھی ساونت کا دعوی ، فلائٹ میں شراب پی کر چڑھتا ہے یہ اداکار ، بتائی ایک خاص وجہ

راکھی ساونت ۔ فائل فوٹو ۔

ان دنوں بھوجپوری اداکار پون سنگھ اور اکشرا سنگھ کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے ۔ دونوں اکثر خبروں میں رہتے ہیں ۔ دونوں اسٹارس کے تنازع پر ابھی تک بھوجپوری کے کئی اسٹار اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ دیگر کئی اسٹار اس کو ان کا آپسی معاملہ بتاکر بچتے ہوئے بھی نظر آئے ہیں ۔ وہیں بالی ووڈ کی ڈراما کوئن راکھی ساونت نے پنک ولا کو دئے ایک انٹرویو میں بھوجپوری اداکار پون سنگھ اور اکشرا کے تنازع پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔

راکھی ساونت نے کہا کہ پون سنگھ کو فلائٹ میں ڈر لگتا ہے تو وہ شراب پی کر فلائٹ میں چڑھتے ہیں ۔ اس میں کیا برا ہوگیا ۔ ساتھ ہی ساتھ راکھی ساونت نے کہا کہ پون اور اکشرا سنگھ کا جو تنازع ہے ، اس پر میں کہنا چاہتی ہوں کہ پون بالکل بے قصور ہیں ۔ پون میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔ اکشرا بھی ایک اچھی سنگر اور اداکارہ ہیں ۔ میں ان کے ماں باپ کی بہت عزت کرتی ہوں ، لیکن اکشرا آپ بھی کسی کی بیٹی ہو اور پون سنگھ بھی کسی کا بیٹا ہے ، آپ کو ایسے الزامات ان پر نہیں لگانے چاہئے ۔

Loading...

भोजपुरी एक्टर पवन सिंह और अक्षरा सिंह

علاوہ ازیں راکھی نے دونوں کے ریلیشن شپ پر کہا کہ اکشرا جھوٹ بول رہی ہیں ۔ لیو ان ریلیشن شپ میں کوئی ریپ نہیں ہوتا ہے ، جو ہوتا ہے وہ مرضی سے ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی راکھی ساونت نے اکشرا سنگھ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اب بس کرو ۔ آپ دونوں بہت اچھے اداکار ہیں ، ایک دوسرے سے معافی مانگ کر ایک ساتھ کام کرنا شروع کردیں ۔

Loading...