سرپھرے عاشق نے اس بھوجپوری اداکارہ کو ہوٹل میں بنایا یرغمال ، پولیس کے بھی چھوٹ گئے پسینے

اترپردیش کے سون بھدر میں ایک سرپھرے عاشق نے ہفتہ کو بھوجپوری فلموں کی ایک اداکارہ کو دو گھنٹے کیلئے یرغمال بنالیا ۔ حالانکہ پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔

May 26, 2019 10:54 AM IST | Updated on: May 26, 2019 10:54 AM IST
سرپھرے عاشق نے اس بھوجپوری اداکارہ کو ہوٹل میں بنایا یرغمال ، پولیس کے بھی چھوٹ گئے پسینے

سرپھرے عاشق نے اس بھوجپوری اداکارہ کو ہوٹل میں بنایا یرغمال ، پولیس کے بھی چھوٹ گئے پسینے

اترپردیش کے سون بھدر میں ایک سرپھرے عاشق نے ہفتہ کو بھوجپوری فلموں کی ایک اداکارہ کو دو گھنٹے کیلئے یرغمال بنالیا ۔ حالانکہ پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس افسر سلمان تاج پاٹل کے مطابق رابرٹس گنج کوتوالی کے ما تحت ایک ہوٹل میں صبح میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کیلئے آئی یہاں ایک اداکارہ کے کمرے میں سرپھرے عاشق پنکج یادو بری نیت سے گھس گیا اور اداکارہ کو یرغمال بنالیا۔

خبروں کے مطابق اس دوران اس نے کمرے کے اندر سےفائرنگ بھی کی ۔ کافی جدوجہد کے بعد آخر کار پولیس اس کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ۔ لڑکے کے پاس سے پستول برآمد ہوئی ہے ۔ پاٹل نے بتایا کہ سرپھرے عاشق کی چلائی گولی سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا ، جس کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے ۔

ہوٹل میں فلم پروڈکشن یونٹ کے 70 سے 80 افراد ٹھہرے ہوئے تھے ۔ اداکارہ ریتو سنگھ نے بتایا کہ ملزم دو تین سال سے اس کا پیچھا کررہا ہے اور اس پر شادی کرنے کا دباو بنا رہا تھا ۔

Loading...

کافی جدوجہد کے بعد سرپھرے عاشق پنکج کو سمجھا بجھاکر پولیس اہلکارکمرے میں  تو داخل ہوگئے ، لیکن اس نے پولیس اہلکار پر بھی گولی چلادی ، جو انہیں لگی نہیں ، جس کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس نے ممبئی پولیس میں بھی ملزم کی شکایت کررکھی ہے۔

Loading...