بگ باس13: نیشنل ٹی وی پرباتھ روم میں جاکر چیخ۔چیخ کراس اداکارہ نے سدھارتھ شکلا کودیں گالیاں، ماں نے مانگی معافی

واضح رہے کہ گزرے کچھ دن پہلے دیوولینا نے سدھارتھ شکلا کو سائیکو کہا تھا جسے لیکر ماحول کافی گرم بھی ہوا تھا۔ اس پر دیوولینا کی ماں انیما نے رد عمل دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی دیوولینا کی طرف سے سدھارتھ شکلا سے معافی بھی مانگی ہے۔

Nov 13, 2019 01:32 PM IST | Updated on: Nov 13, 2019 05:21 PM IST
بگ باس13: نیشنل ٹی وی پرباتھ روم میں جاکر چیخ۔چیخ کراس اداکارہ نے سدھارتھ شکلا کودیں گالیاں، ماں نے مانگی معافی

ممبئی:ٹی وی کا مشہور شو بگ باس13 ان دنوں چرچا میں ہے۔ اس شو پر آئے دن بحث ہوتی رہتی ہے۔  بگ باس13 کے گھر میں منگل کو ایک مرتبہ پھر جم کر ہنگامہ ہوا۔ منگل کے ایپی سوڈ میں گھر کے کام میں جم کر جھگڑا ہوا۔ ایسے میں سدھارتھ شکلا  کے کچھ بھی کام نہ کرنے پر اداکارہ دیوولینا ایسی بھڑکیں کہ وہ شاید یہ بھی بھول گئیں کہ وہ نیشنل ٹیلی ویژن پر ہیں ۔دیولینا نے گھر کی کپتان بنی شیفالی پر بھی اپنا غصہ نکالا ۔

"Bigg اتنا ہی نہیں گھر کے کنٹیسٹنٹ سدھارتھ شکلا کے تئیں گندے لفظوں کا استعمال کیا۔ انہوں نے خود کو باتھ روم میں بند کر لیا اور سدھارتھ شکلا کو خوب گالیاں دیں۔   دیوولینا نے ایسا کام کیا کہ ان کی ماں کوان کی اس حرکت سے شرمندگی محسوس ہوئی۔ بھلے ہی دیوولینا کو اپنی اس غلطی کا احساس نہ ہو لیکن گھر کے باہر دیوولینا کی ماں اسے لیکر بیحد پریشان ہیں۔ انہوں نے ایک بات چیت میں دیوولینا کے گیم پلان اور سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کے برتاؤ پر تفصیل سے بات کی ہے۔

واضح رہے کہ گزرے کچھ دن پہلے دیوولینا نے سدھارتھ شکلا کو سائیکو کہا تھا جسے لیکر ماحول کافی گرم بھی ہوا تھا۔ اس پر دیوولینا کی ماں انیما نے رد عمل دیا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا سے بات چیت میں دیوولینا کی ماں نے کہا کہ نیشنل ٹیلی ویژن پر دیوولینا کو ایسے لفظ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ یہ غلط ہے۔ دیوولینا کی ماں نے آگے کہا کہ سدھارتھ شکلا کو سائیکو کہنا غلط تھا۔ ہمیں  ٹی وی پر ایسے قابل اعتراض لفظ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ میں سدھارتھ شکلا سے دیوولینا کی طرف سے معافی مانگتی ہوں۔

وہیں انہوں نے رشمی دیسائی کے ساتھ بیٹی دیوولینا کی دوستی پرکہا کہ  گھر میں دیوولینا کو اپنے دوستوں کو دھیان سے  منتخب کرنا چاہئے۔ ان کی ماں کو یہ بھی ڈر ہے کہ گھر میں دیوو کی اچھی دوست رشمی دیسائی گیم پلان کے چکر میں انہیں دھوکہ نہ دے دیں۔ دیوولینا کی ماں نے کہا کہ اگر گھر کے اندر انہیں کوئی پیار دیتا ہے تو وہ آگے بڑھ سکتی ہیں۔ اگر لڑکا اچھا ہوا تو مجھے کوئی دقت نہیں ہے۔ میں دیوولینا کی اس کی اجازت دے دوں گی۔

Loading...

ساتھ ہی انہوں نے سدھارتھ شکلا کو ایک اچھا انسان بھی بتایا ہے اور سائیکو لفظ پر کہا کہ دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی بیماری ۔پریشانی میں ضرور رہتا ہے۔ میں اس کی اس غلطی کیلئے سدھارتھ سے معافی مانگتی ہوں۔ وہ دل کی بری نہیں ہے۔

Loading...