بگ باس 13 : رات کے دو بجے سدھارتھ کے ساتھ یہ کام کرنا چاہتی تھی شہناز ، مگر ہوگیا کچھ ایسا ، سب رہ گئے حیران

شہناز خود بھی کافی غمگین ہیں کہ ایک وقت پر ان کے اچھے دوست رہے سدھارتھ آج ان سے بات نہیں کرتے ہیں اور انہیں نظر انداز کرتے ہیں ۔

Nov 07, 2019 10:44 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 10:44 PM IST
بگ باس 13 : رات کے دو بجے سدھارتھ کے ساتھ یہ کام کرنا چاہتی تھی شہناز ، مگر ہوگیا کچھ ایسا ، سب رہ گئے حیران

بگ باس 13 : رات کے دو بجے سدھارتھ کے ساتھ یہ کام کرنا چاہتی تھی شہناز ، مگر ہوگیا کچھ ایسا ، سب رہ گئے حیران

ان دنوں ٹی وی کے سب سے مشہور رئیلٹی شو بگ باس 13 میں کافی ہنگامہ ہورہا ہے ۔ کنٹیسٹنٹ ایک دوسرے کو ہرانے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں ۔ نوک جھونک کے ساتھ ساتھ اب گھر میں فیزیکل فائٹ بھی شروع ہوگئی ہے ۔ ان سب کے درمیان چاروں طرف سے گھر چکے سدھارتھ شکلا کو حال ہی میں ماہرہ شرما سے تنازع کے بعد بگ باس نے انہیں دو ہفتوں کیلئے گھر سے بے گھر ہونے کیلئے نامزد کردیا ہے وہیں آئے دن کسی نہ کسی کنٹیسٹنٹ سے ان کا تنازع ہوتا ہی رہتا ہے ۔ ان سب کے درمیان سدھارتھ شکلا کی سب سے اچھی دوست شہناز بھی ان سے دور ہوگئی ہیں ۔

شہناز خود بھی کافی غمگین ہیں کہ ایک وقت پر ان کے اچھے دوست رہے سدھارتھ آج ان سے بات نہیں کرتے ہیں اور انہیں نظر انداز کرتے ہیں ۔ وہیں بدھ کو ریلیز ہوئے ایپی سوڈ میں شہناز کو بگ باس نے سمجھایا کہ ہر موقع پر سدھارتھ ان کے ساتھ رہے ، جس کے بعد شہناز کی ناراضگی کچھ کم ہوئی ۔ وہیں آرتی سنگھ سے بات چیت کے دوران رات کو تقریبا دو بجے شہناز نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ سدھارتھ کو کس کریں گی اور بھاگ جائیں گی ۔ وہیں جیسی ہی شہناز ، سدھارتھ کے پاس پہنچی تو ایک دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا ۔

Loading...

View this post on Instagram

Amaaaa look at sana expressions #biggboss13 #shehnaazgill

A post shared by Shehnaaz Kaur (@love_shehnaaz) on

شہناز نے جیسی ہی سدھارتھ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا ، وہ چینخ کر اٹھ گئے اور شہناز سے پوچھنے لگے کہ کیا ہوا ۔ وہ گھبراتے ہوئے شہناز سے پوچھتے ہیں کہ یہ تم کیا کررہی ہو ؟ تم ٹھیک تو ہو نا ؟ شہناز اس کے بعد معذرت کرلیتی ہیں ، لیکن سدھارتھ کہتے ہیں کہ کیا ساری میں ڈر گیا تھا ۔ پھر شہناز سدھارتھ کے پاس بیٹھ کر انہیں پرسکون کرتی نظر آتی ہیں ۔

بتادیں کہ سدھارتھ شکلا اور شہناز گل بگ باس 13 کے گھر میں آکر سب سے اچھے دوست بن گئے تھے ۔ دونوں کی کیمسٹری کے کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہے ہیں ۔ وہیں اس درمیان حالات کچھ ایسے بن گئے کہ سدھارتھ اور شہناز الگ الگ گروپ میں شامل ہوگئے اور دونوں کے درمیان بات چیت بھی بند ہوگئی ۔ پھر بھی دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کبھی برا بھلا نہیں کہا ۔

Loading...