بی جے پی میں شامل ہوں گی سپنا چودھری؟ دو- تین دن میں آسکتی ہے بڑی خبر

گلوکارہ اور ڈانسر سپنا چودھری کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں سے انکار کرنے کے بعد ان کے بی جے پی میں شامل ہو نے کے قیاس لگائے جا رہے ہیں ۔

Mar 25, 2019 11:49 AM IST | Updated on: Mar 25, 2019 12:35 PM IST
بی جے پی میں شامل ہوں گی سپنا چودھری؟ دو- تین دن میں آسکتی ہے بڑی خبر

ہریانہ کی گلوکارہ اور ڈانسر سپنا چودھری کے کانگریس میں شامل  ہونے کی خبروں سے انکار کرنے کے بعد ان کے بی جے پی میں شامل ہو نے کے قیاس لگائے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بی جے پی دہلی صدر منوج تیواری کے ساتھ سپنا چودھری کا تصویر وائرل ہوئی ہے۔ جس پر جاری بحث کے بیچ منوج تیواری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اتوار کے روز ہی سپنا چودھری کے ساتھ گھر پر ملاقات ہوئی ہے۔

تیواری نے کہا، ’’ میں سپنا کے رابطہ میں ہوں۔ دو تین دن میں کوئی خبر آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کہیں آنا ہوگا تو بتاوں گی۔ تھوڑی پریشان بھی تھیں اس بات کو لے کر کہ کانگریس جوائن کی نہیں اور پرانی خبروں کو لے کر میڈیا میں چل گیا۔ کل میں نے ان سے ملاقات کی۔ ساتھ میں کھانا بھی کھایا۔ باقی آگے جو بھی ہوگا آپ کو بتایں گے۔ بی جے پی ہمیشہ اچھی خبر کے لئے ہی کام کرتی ہے‘‘۔

Loading...

sapna manoj

غور طلب ہے کہ دعوی کیا جارہا تھا کہ کانگریس سپنا چودھری سے انتخابات لڑانے کی تیاری کر رہی تھیں۔ گزشتہ دنوں سے سپنا کانگریس اعلی کمان کے رابطے میں تھیں۔ کہا جارہا تھا کہ 26 مارچ کو سپنا پرچہ داخل کریں گی ۔ اب سوال یہ ہے کہ سپنا کی ممبر شپ کا فارم جھوٹا ہے یا پھر سپنا چودھری اب جھوٹ بول رہی ہیں۔ اگر سپنا جھوٹ بول رہی ہیں تو کیوں؟

 

Loading...