کالا ہرن شکار معاملہ: سلمان خان کو عدالت سے بڑا جھٹکا، پیش نہیں ہوئے تو رد ہو گی ضمانت

کالے ہرن کا شکار کرنے کے معاملہ میں جودھپور کی عدالت نے معروف اداکار سلمان خان کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

Jul 04, 2019 01:47 PM IST | Updated on: Jul 04, 2019 01:55 PM IST
کالا ہرن شکار معاملہ: سلمان خان کو عدالت سے بڑا جھٹکا، پیش نہیں ہوئے تو رد ہو گی ضمانت

سلمان خان: فائل فوٹو

کالے ہرن کا شکار کرنے کے معاملہ میں جودھپور کی عدالت نے معروف اداکار سلمان خان کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت میں اگر سلمان خان پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔ سلمان کو 4 جولائی کو عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن ان کے وکیل ہستیمل سارسوت نے حاضری معافی پیش کی جس پر عدالت نے ناراضگی جتائی۔

عدالت نے سخت پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ سلمان کیوں پیش نہیں ہوئے؟ اگلی پیشی پر سلمان کو پیش کریں نہیں تو ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔ اس معاملہ میں سی جے ایم دیہی کورٹ نے سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ جس پر سلمان کی اپیل پر ضلع اور سیشن عدالت جودھپور میں سماعت ہوئی۔

Loading...

 

Loading...