عامر خان۔کرینہ کپور کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں چار الگ الگ انداز میں نظر آئیں گے

مشہور اداکارعامر خان،کرینہ کپور کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کررہے ہیں۔ اس فلم میں وہ چار الگ الگ انداز میں نظر آئیں گے۔

Jul 16, 2019 04:27 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 05:16 PM IST
عامر خان۔کرینہ کپور کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں چار الگ الگ انداز میں نظر آئیں گے

مشہور اداکارعامر خان،کرینہ کپور کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کررہے ہیں۔اس فلم میں وہ چار الگ الگ انداز میں نظر آئیں گے۔

مشہور اداکارعامر خان،کرینہ کپور کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کررہے ہیں۔اس فلم میں وہ چار الگ الگ انداز میں نظر آئیں گے۔ فلم لال سنگھ چڈھا ٹام ہینکس کی فاریسٹ گمپ کی آفیشیل ہندی ریمیک ہے۔ اس میں عامر کے ساتھ کرینہ کپور خان نظر آئیں گی۔ کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں دونوں ہی اداکار چار الگ الگ انداز میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ادویت چندن کے ساتھ عامر خان نے کئی نئے لُکس پر تحقیق کی ہے۔ ٹائم فریم کے ہرپارٹ کےلئے اداکاروں کے 4سے 5 انداز بدلے جائیں گے۔ کرداروں کے لباس،طورطریقے،ملبوسات پر خاص توجہ دی جائےگی۔

بتایا جارہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اس سال اکتوبر سے شروع ہوگی۔ تین شیڈیول میں فلم کی شوٹنگ پوری کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہردور کے لئے عامر خان الگ الگ انداز اختیار کریں گے۔ فلم 70 کی دہائی سے شروع ہوگی اور حالیہ دور میں ختم ہوگی۔

ایمرجنسی سے کرگل کی لڑائی تک ،پلوامہ دہشت گردانہ حملے سے اڑی حملے تک اور اقتدار کی تبدیلی بھی شامل ہے۔لال سنگھ چڈھا میں سماجی اور سیاسی معاملےسے جڑے پچھلے پانچ دہائی کے بڑے واقعات کو پیش کیا جائےگا۔

Loading...

Loading...