بالی ووڈ اداکارعامر خان وکرم ویدھا کے ریمیک میں ولن کا کردار ادا کریں گے

عامرخان ان دنوں فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کررہے ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ عامرخان بلاک بسٹر تمل فلم وکرم ویدھا کے ہندی ریمیک میں نظر آنے والے ہیں۔

Aug 06, 2019 06:27 PM IST | Updated on: Aug 06, 2019 06:32 PM IST
بالی ووڈ اداکارعامر خان وکرم ویدھا کے ریمیک میں ولن کا کردار ادا کریں گے

عامر خان: فائل فوٹو

مشہور اداکار عامر خان سپرہٹ تمل فلم وکرم ویدھا کے ریمیک میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔ عامرخان ان دنوں فلم لال سنگھ چڈھا میں کام کررہے ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ عامرخان بلاک بسٹر تمل فلم وکرم ویدھا کے ہندی ریمیک میں نظر آنے والے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ فلم میں ان کے ساتھ اداکار سیف علی خان کی اہم کردار میں میں ہیں۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ عامر اس فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے وہیں سیف لیڈ ایکٹر ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عامر ولن کے رول میں نظر آئیں گے،اس سےپہلے بھی وہ سپرہٹ فلم دھوم 3 میں ولن کا رول ادا کرچکے ہیں۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com