ایودھیا اراضی تنازعہ فیصلہ: فرحان اختر نے کہا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں

قابل غور ہے کہ سنیچر 9 نومبر کو اپنے تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے ایودھیا کی متنازعہ اراضی رام للا وراجمان کو دے دی۔ جبکہ سنی وقف بورڈ کو ایودھیا میں ہی کسی دیگر جگہ پر پانچ ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ سنایا۔

Nov 09, 2019 02:02 PM IST | Updated on: Nov 09, 2019 02:02 PM IST
ایودھیا اراضی تنازعہ فیصلہ: فرحان اختر نے کہا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں

فرحان اختر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ فرحان اختر نے رام جنم بھومی اور بابری مسجد زمین تنازعہ میں لوگوں سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس تاریخی دن پر اس اداکار نے اپنے بات ٹویٹ کرکے کہی۔ انہوں نے لکھا کہ اگر فیصلہ آپ کے خلاف جاتا ہے تو اسے قبول کریں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں۔

اداکار فرحان خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، " آج ایودھیا معاملے میں آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کریں۔ میری آپ سب سے اس کیلئے درخواست ہے۔ اگر فیصلہ آپ کے خلاف جاتا ہے تو اسے قبول کریں۔ ہمیں ایک ہوکر اس سے ابرنا ہوگا۔ جے ہند"۔

قابل غور ہے کہ سنیچر 9 نومبر کو اپنے تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے ایودھیا کی متنازعہ اراضی رام للا وراجمان کو دے دی۔ جبکہ سنی وقف بورڈ کو ایودھیا میں ہی کسی دیگر جگہ پر پانچ ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے پانچ سو سال سے زائد پرانے ایودھیا رام جنم بھومی تنازعہ کا آج  تصفیہ کرتے ہوئے متنازعہ اراضی شری رام جنم بھومی نیاس کو سونپنے اور سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کے لئے ایودھیا میں ہی مناسب مقام پر پانچ ایکڑ اراضی دینے کا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ متنازعہ اراضی شری رام جنم بھومی نیاس کو دی جائے گی اور سنی وقف بورڈ کو اجودھیا میں ہی پانچ ایکٹر اراضی دستیاب کرائے جائے گی۔ گربھ گرہ اور مندر کے احاطے کا باہری حصہ رام جنم بھومی نیاس کو سونپا جائے گا۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی ، جج ایس اے بوبڈے ، جج ڈی وائی چندر چوڑ ، جج اشوک بھوشن اور جج ایس عبدالنذیر کی آئینی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔  اب ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے ہندوستان کی مرکزی حکومت کو ایک ٹرسٹ بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس کیلئے تین مہینے کا وقت دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے ہی مسلسل رد عمل  کا دور شروع ہوگیا ہے۔ سیاست سے لیکر سنیما کی دنیا کے لوگ مسلسل سپریم کورٹ کے فیصلے کے احترام کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔

Loading...