نوازالدین صدیقی اور اتھیا شیٹی کی فلم پر بحران کے بادل، کورٹ نے ریلیز پر لگائی روک

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور اتھیا شیٹی کی فلم موتی چور چکناچور چرچا میں ہے۔ اب اس فلم پر ایک نیا بحران منڈرا رہا ہے۔ یہ فلم 15 نومبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب کورٹ نے کاپی رائٹ کی وجہ سے اسے 15 نومبر کو ریلیز ہونے سے روک دیا ہے۔

Nov 12, 2019 06:42 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 06:55 PM IST
نوازالدین صدیقی اور اتھیا شیٹی کی فلم پر بحران کے بادل، کورٹ نے ریلیز پر لگائی روک

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور اتھیا شیٹی کی فلم موتی چور چکناچور چرچا میں ہے۔ اب اس فلم پر ایک نیا بحران منڈرا رہا ہے۔ یہ فلم 15 نومبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب کورٹ نے کاپی رائٹ کی وجہ سے اسے 15 نومبر کو ریلیز ہونے سے روک دیا ہے۔

ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق بہار سول کورٹ نے موتی چور چکنا چور کی ریلیز پر روک لگادی ہے۔ ایک لوکل ڈسٹریبیوٹر نے فلم کے رائٹس پر دعویٰ کیا ہے۔ اس کے سپورٹ میں متعلقہ دستاویز ہونے کی کی بات بھی کہی ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ فلم پروڈیوسر راجیش بھاٹیہ کے خلاف شکایتیں ہیں کہ وہ  ڈیوز کلیئر نہیں کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے فلم کی ریلیز پر روک لگائی گئی ہے۔

بتادیں، اب تک فلم کے کئی پوسٹر گانے اور ٹریلر ریلیز ہوچکے ہیں۔ موتی چور چکنا چور ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے۔ یہ 36 سالہ شخص کی کہانی ہے جو اپنے لئے بیوی کھوجنے کی کوشش کر رہا ہے۔ فلم کاٹریلر لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔

وہیں اس کا ایک آئیٹم نمبر بھی ریلیز ہوچکا ہے۔اس فلم کا گانا 'بتیاں بجھادو' ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس گانے میں نوازالدین صدیقی اور سنی لیونی ہیں۔ اس گانے میں یہ جوڑی سن کر ہی کافی الگ لگ رہا ہے۔ سنی لیونی، نوازالدین صدیقی اور اتھیا شیٹی موتی چور چکنا چور میں اس گانے کے ساتھ تڑکا لگائیں گے۔ بتیاں بجھادو نام کے اس گانے میں سنی لیونی اور نوازالدین صدیقی جم کر تھرکتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ نوازالدین صدیقی کو اس طرح جھومتے، ڈانس کرتے ہوئے دیکھ کر آپ کو اموشنل اتیاچار گانا بھی یاد آ جائے گا۔

Loading...

گانے کو رام جی گلاٹی نے کمپوز کیا ہے۔ اسے رام جی گلاٹی اور جیوتیکا نے گایا ہے۔ سنی لیونی اس گانے میں بالکل دیسی اوتار میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ گانا حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور فینس کو بیحد پسند آرہا ہے ۔ بتا دیں کہ سنی لیونی کافی وقت بعد کسی آئیٹم گانے میں نظر آرہی ہیں۔

Loading...