بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی شادی کو لے کر کیا یہ حیران کر دینے والا انکشاف

سلمان سے جب پوچھا گیا کہ فلم ’ بھارت‘ میں کٹرینہ کیف آپ کو شادی کے لئے پروپوز کرتی نظر آئی ہیں تو کیا حقیقی زندگی میں بھی کبھی کسی لڑکی نے پیشکش کی ہے؟ اس پر، سلمان نے کیا کہا جانیں یہاں۔

Jul 24, 2019 01:06 PM IST | Updated on: Jul 24, 2019 03:01 PM IST
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی شادی کو لے کر کیا یہ حیران کر دینے والا انکشاف

سلمان خان ۔ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کسی لڑکی نے شادی کے لیے پروپوز نہیں کیا ہے۔ سلمان خان کو بالی ووڈ کا سب سے اہل بیچلر سمجھا جاتا ہے۔ تقریباً تین دہائیوں سے زائد عرصے سے سلمان فلم انڈسٹری میں ہیں اور ان کا کئی اداکاراؤں کے ساتھ افیئر بھی رہا ہے لیکن انہیں آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ کسی لڑکی نے بھی انہیں شادی کے لئے پیشکش نہیں کی ہے۔

سلمان سے جب پوچھا گیا کہ فلم ’ بھارت‘ میں کٹرینہ آپ کو شادی کے لئے پروپوز کرتی دکھائی دیں تو کیا حقیقی زندگی میں بھی کبھی کسی لڑکی نے پیشکش کی ہے؟ اس پر، سلمان نے مسکراتے ہوئے کہا "نہیں، ابھی تک تو ایسا نہیں ہوا ہے۔ ایسا اس لئے کہ میں کینڈل لائٹ ڈنر نہیں کرتا کیونکہ میں کینڈل لائٹ ڈنر میں نہیں دیکھ پاتا کہ میں کیا کھا رہا ہوں۔ لیکن مجھے اس بات کا بہت افسوس ہے کہ ابھی تک مجھے کسی نے شادی کے لئے پروپوز نہیں کیا ہے ۔

سلمان ان دنوں فلم’دبنگ 3‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ بعدازاں وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گے۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔

Loading...

Loading...