اس اداکارہ کے نیوڈ سین کی وجہ سے تنازعات میں پھنسی فلم، ہوئی شکایت

اس اداکارہ کے نیوڈ سین کو لیکر سوشل میڈیا پر زبردست تناعہ دیکھنے کو ملا تھا ۔

Jul 19, 2019 11:12 AM IST | Updated on: Jul 19, 2019 11:12 AM IST
اس اداکارہ کے نیوڈ سین کی وجہ سے تنازعات میں پھنسی فلم، ہوئی شکایت

اپنی بولڈ امیج کو لیکر اکثر چرچا میں رہنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ امالا پال ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں۔ گزرے دنوں ان کی آنے والی فلم ادائی کا ٹریلر رلیز ہواتھا۔ رلیز ہوتے ہی اس فلم کا ٹریلر زبردست سرخیوں میں آگیا تھا۔ جس کی وجہ تھی اس فلم میں امالا پال کا بیحد انٹینس نیوڈ سین۔ یہ سین سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ اس سین کو لیکر رفتہ۔رفتہ تنازعہ بڑھ گیا اور اب اس پر فحش پھیلانے کا الزام لگا ہے۔ وہیں اس معاملے میں شکایت بھی کی گئی ہے۔ یہ شکایت تمل ناڈو کی ایک سیاسی لیڈر راجیشوری پریا نے دی ہے۔

شکایت میں اس فلم پر فحش پھیلانے اور تمل کلچر کو خراب کرنے کی کوشش کا الزام لگاہے۔ شکایت کے بعد راجیشوری پریا نے کہا کہ میں نے ڈی جی پی سے بھی فلم کے فلم ساز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ فلم کے پرموشن کیلئے استعمال کئے ھارہے نیوڈ پوسٹرس بچوں پر اثر ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کے پرموشن کے خلاف ہیں کیونکہ اسے ہر عمر کے لوگ دیکھیں گے اور ان پر نگیٹو اثر پڑسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسنہوں نے یہ بھی صاف کیا کہ وہ فلم کی رلیز تو نہیں رکوا سکتیں کیونکی سینسر بورڈ نے اس فلم کو اے سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاس کردیا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے راجیشوری کی پارٹی بھی اداکارہ امالا پال پر کئی طرح کے سوال کھڑے کر چکی ہے۔ ان کے مطابق امالا پیسے اور مشہوریت کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں اور وہ ثقافت کی پرواہ نہیں کرتیں۔

Loading...

بہر حال اس فلم کے نیوڈ سین کو لیکر امالاپال بھی میڈیا سے بات کرچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ یہ سین کرنے کیلئے انہیں کتنا مشکل  تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سین کو لیکر کافی نروس تھیں لیکن فلم ساز کافی سپورٹ کررہے تھےل شوٹ پر صرف 15 لوگ ہی رکھے گئے تھےاور سبھی بھروسے کے لائق تھے۔ بتادیں کہ یہ فلم آج ہعنی 19 جولائی کو سنیما گھروں میں رلیز ہورہی ہے۔

Loading...