بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف گرفتاری وارنٹ، کبھی بھی ہوسکتی ہیں گرفتار

رانچی کورٹ نےامیشا پٹیل کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ امیشا پٹیل پرپروڈیوسر اجےکمارنےڈھائی کروڑروپئےکے چیک باؤنس کا الزام لگایا ہے۔

Oct 12, 2019 04:06 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 04:20 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف گرفتاری وارنٹ، کبھی بھی ہوسکتی ہیں گرفتار

چیک باؤنس معاملے میں اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف جاری ہوا گرفتاری وارنٹ

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ رانچی کورٹ نےامیشا پٹیل کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ امیشا پٹیل پرپروڈیوسراجے کمارنے ڈھائی کروڑ روپئےکے چیک باؤنس کا الزام لگایا ہے۔ پروڈیوسرنےعدالت میں شکایت کی ہےکہ سال 2018 میں انہوں نےفلم دیسی میجک بنانے کےلئےامیشا پٹیل کوتین کروڑروپئے بطورقرض دیئےتھے۔ اس کے بعد جب وہ امیشا سے پیسے واپس مانگنےگئےتوانہوں نے پیسے دینے میں کافی ٹال مٹول کیا۔ بعد میں جب امیشا کی فلم پرکوئی کام نہیں ہوا اوروہ ٹھنڈے بستے میں چلی گئی تو پروڈیوسراجےکمارنےایک بارپھراپنے پیسےمانگےتوامیشا پٹیل نے ڈھائی کروڑ روپئےکا چیک دے دیا، مگرجب چیک کوبینک میں لگایا گیا تووہ باؤنس ہوگیا۔

اسی معاملے میں امیشا پٹیل کے خلاف پروڈیوسراجے کمارنے رانچی کورٹ میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ اجے نے بتایا کہ معاملہ درج ہونے کے بعد سے لے کراب تک امیشا سے وہ کئی باررابطہ کرنے کی کوشش کرچکے ہیں، لیکن امیشا پٹیل کبھی بھی نہ تو ان کا فون اٹھاتی ہیں اور نہ ہی ان سے ملتی ہیں۔

Loading...

اس کے بعد امیشا پٹیل کوعدالت سے سمن بھیجا گیا اورپیسوں کولےکرعدالت میں کارروائی چلتی رہی۔ امیشا پریہ بھی الزام ہے کہ جب ان سے پیسے مانگےگئے توانہوں نے مشہور لوگوں کے ساتھ اپنی تصویردکھا کردھمکانےکی کوشش کی۔ امیشا پریہ اس طرح کا پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ان پردھوکہ دہی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

Loading...