کنگنا رانوت نے رپورٹر کو کہا چندی اور بکاؤ، تم تو 50۔60 روپئے میں بچھ جاتے ہو: ویڈیو دیکھیں

ججمینٹل ہے کیا کے گانے وکھرا سویگ کی لانچ کے موقع پر کنگنا کی ایک رپپورٹر سےبحث ہو گئی تھی۔ اس کے بعد کنگنا سے معافی کی مانگ ہونے لگی اور ایسا نہ کرنے ان پر میڈیا بین لگانے کی بات ہو رہی تھی۔۔

Jul 11, 2019 01:23 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 02:36 PM IST
کنگنا رانوت نے رپورٹر کو کہا چندی اور بکاؤ، تم تو 50۔60 روپئے میں بچھ جاتے ہو: ویڈیو دیکھیں

۔'ججمینٹل ہے کیا' کے گانے کے لانچ کے موقع پر رپورٹر کے ساتھ ہوئی گرما گرمی کے معاملے میں اب کنگنا رانوت نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کنگنا نے کہا، نمسکار دوستوں آج میں آپ سے ہماری جو انڈین میڈیا ہے اس کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ ایسا نہیں ہے ہر جگہ اچھے لوگوں کے ساتھ میں کچھ برے لوگ بھی ہوتے ہیں اور جو میڈیا ہے اس نے مجھے جتنا حوصلہ بخشا ہے اتنے اچھے صلاحکار ، اتنے اچھے دوست، جو مجھے میڈیا میں ملے  ہیں۔ میں کہوں گی میری کامیابی میں ان کا کہیں نہ کہیں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اس کیلئے میں ہمیشہ ان کی احسان مند رہوں گی۔

کنگنا نے آگے کہا لیکن جو دیمک کی طرح ایک سیکشن میڈیا کا ہے جو ہمارے ملک میں دیمک کی طرح لگا ہوا ہے اور رفتہ رفتہ کرکے اس کے وقار کو ۔ ملک کی ایکتا (یکجہتی)  پر حملہ کرتا رہتا ہے۔ آئے دن جھوٹی افواہیں پھیلاتا رہتا ہے۔ اپنے گندے نظریوں ، ملک سے غداری کے نظریات کھلے عام سب کے سامنے رکھتے ہیں۔ ان کے خلاف ہمارے آئین میں نہ کوئی پینالٹی  ہے نہ کوئی سزا ہے۔ اس چیز سے مجھے کافی زیادہ ٹھیس لگی۔ اور میں نے اپنے آپ میں یہ فیصلہ لیا کہ یہ جو دوغلی میڈیا ہے جو خود کو لبرل کہتی ہے، سیکیولر کہتی ہے۔ یہ لوگ نام نہاد لبرل ہیں۔ یہ لوگ بالکل بھی سیکیولر  نہیں ہیں۔ ویڈیو یہاں دیکھیں۔۔

Loading...

View this post on Instagram

would like your attention. This is important. Listen up!

A post shared by Kangana Ranaut (@team_kangana_ranaut) on

انہوں نے کہا میں نے اس شخص کے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ میرے پاس کسی بھی طرح کے ملک سے غداری کرنے والوں کیلئے زیرو ٹولرینس ہیں۔ تین چار لوگوں نے مل کر میرے خلاف ایک گلڈ بنائی ہے۔ کل ہی بنی ہے نہ ہی اس کی کوئی منظوری ہے۔ اس گلڈ کے چلتے لوگوں نے مجھے دھمکی دینا شروع کر دیا ہے کہ مجھے بین کر دیں گے۔ مجھے کوریج نہیں دیں گے یا میرا کریئر برباد کر دیں گے۔ ارے نالائقو ، ملک کے غداروں ، بکاؤ تم لوگوں کو خریدنے کیلئے لاکھوں بھی نہیں چاہئیں تم تو 50۔60 روپئے میں بچھ جاتے ہو۔ تم جیسے لوگ جو جس تھالی میں کھاتے ہو اس میں چھید کرتے ہو، وہ میرا کریئر کیا برباد کروگے۔ تم لوگوں کے باپ داداؤں کو میں نے ناکوں چنے چبوائے ہیں۔

Loading...