صرف شرٹ پہن کر نکلیں ملائکہ اروڑہ، لوگوں نے پوچھا، پینٹ پہننا بھول گئیں؟

ملائکہ اروڑہ سنڈے ڈنر کے بعد اپنی بہن امرتا اروڑہ کے گھر کے باہر اسپاٹ ہوئی تھیں۔ اس دوران ملائکہ نے سفید رنگ کی شرٹ ڈریس پہن رکھی تھی۔

Nov 19, 2019 11:43 AM IST | Updated on: Nov 19, 2019 01:24 PM IST
صرف شرٹ پہن کر نکلیں ملائکہ اروڑہ، لوگوں نے پوچھا، پینٹ پہننا بھول گئیں؟

Photo Courtsey: @ manav.manglani

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے بولڈ لُکس اور دھماکیدار ڈانس سے دیوانہ بنا دینے والی اداکارہ ملائکہ اروڑہ اکثر ہی چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ کبھی ارجن کپور سے رشتوں کو لیکر تو کبھی اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے۔ حال ہی میں ملائکہ اروڑہ کے سرخیوں میں آنے کی وجہ بنی ان کی ایک ریویلنگ ڈریس۔ ملائکہ یوں تو کئی مرتبہ بولڈ اوتار میں نظر آچکی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ شرٹ ڈریس پہن کر آؤٹنگ کیلئے نکلیں تو لوگوں نے انہیں بری طرح ٹرول کرنا شروع کردیا۔ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی تصویروں میں ملائکہ کو کافی بھدے کمینٹس مل رہے ہیں۔

دراصل ملائکہ اروڑہ کی یہ تصویریں مانو منگلانی نے اپنے اسنٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ ملائکہ اروڑہ سنڈے ڈنر کے بعد اپنی بہن امرتا اروڑہ کے گھر کے باہر اسپاٹ ہوئی تھیں۔ اس دوران ملائکہ نے سفید رنگ کی شرٹ ڈریس پہن رکھی تھی۔ اس ڈریس پر انہوں نے ہائی بوٹس ڈالے ہوئے تھے اور سر پر ہیٹ بھی پہن رکھا تھا۔ وہیں ملائکہ کا یہ لک لوگوں کو راس نہیں آیا اور بھدے کمینٹس کرنے شروع کردئے۔

ایک یوزر نے ملائکہ سے پوچھا کہ 'پینٹ کیوں بھول جاتی ہیں'.۔ وہیں ایک دیگر نے لکھا، ملائکہ کے چہرے سے ان کی بڑھتی عمر صاف جھلکتی ہے'۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے یوزر نے لکھا کہ ملائکہ کی پہلے اور اب کی تصویریں دیکھنے سے پتہ چل جاتا ہے کہ ان میں کتنی تبدیلی آئی ہے۔ وہیں ایک یوزر نے اپنی عمر کے مطابق کپڑے پہننے کی صلاح تک دے ڈالی۔ حالانکہ کچھ لوگوں نے ملائکہ کے فیشن سین کی تعریفیں بھی کی ہیں۔

Loading...

Loading...