پرینیتی چوپڑا کی گردن میں آئی چوٹ، کہا۔ سائنا نہوال کا کردار نبھانا بھی آسان نہیں

پرینیتی نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس میں پرینیتی کے گلے پر ایک پٹی لگی ہوئی ہے۔

Nov 16, 2019 11:19 AM IST | Updated on: Nov 16, 2019 04:18 PM IST
پرینیتی چوپڑا کی گردن میں آئی چوٹ، کہا۔ سائنا نہوال کا کردار نبھانا بھی آسان نہیں

پرینیتی نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس میں پرینیتی کے گلے پر ایک پٹی لگی ہوئی ہے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا گزشتہ کئی دنوں سے بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی بایو پک شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ حالانکہ اس دوران ان کی گردن میں لگی چوٹ کے چلتے انہیں شوٹنگ روکنی پڑی۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کی صلاح دی ہے۔ خود پرینیتی نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں  شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میں نے اور سائنا نہوال کی ٹیم نے اس بات کا پورا دھیان رکھا تھا کہ کہیں میں زخمی نہ ہوجاؤں پر میں ہوگئی'۔

پرینیتی نے کہا، "میں پوری طرح سے آرام کر رہی ہوں۔ ساتھ ہی خود کو ایک مرتبہ پھر سے بیڈ منٹن کھیلنے کیلئے تیار کر رہی ہوں"َ۔

Loading...

View this post on Instagram

Dude. Me and the entire team of Saina have been taking so much care that I shouldn't get an injury, but shit happens. Will rest it as much as I can before I can start playing badminton again. 🙏 #SainaNehwalBiopic

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra) on

پرینیتی نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس میں پرینیتی کے گلے پر ایک پٹی لگی ہوئی ہے۔ پرینیتی کی حالت دیکھنے کے بعد ان کے دوست اور میوزک کمپوزر امال ملک نے کہا، میں  تم  سے  پہلے  کہہ  رہا  تھا ،  دھیان  رکھنے  کیلئے،  اب  سو  جاؤپانچ ۔چھ  دن،  مجھے  پورا  بھروسہ  ہے  کہ  تم  جلد  ہی  پھر  بیڈ  منٹن  کھیلنے  لگوگی۔ تم  نے اورسائنا کی ٹیم نے اس فلم پر پوری طاقت جھونک دی ہے۔ مجھے بھروسہ ہے تم اس فلم کو اتنے شاندار طریقے سے کررہی ہو کہ پوری  نسل اسے سین در سین یاد رکھے گی۔ فلم کیلئے کی گئی تمہاری محنت خون۔پسینہ ، آنسو کچھ ضائع نہیں جائے گا۔  یہ وقت ہے بتانے کا کہ تم ایک شیرنی ہو"۔

परिणीति चोपड़ा की गर्दन में आई चोट, कहा- सायना नेहवाल का किरदार निभाना भी आसान नहीं

قابل ذکر ہے کہ سائنا نہوال کی بایوپک پہلے اداکارہ شردھا کپور کر رہی تھیں۔ فلم کا فرسٹ لُک بھی ریلیز کردیا گیا تھا۔ جانکاری کے مطابق فلم کے کچھ حصے انہوں نے شوٹ بھی کر لئے تھے لیکن بعد میں شردھا فلم سے باہر ہوگئیں۔ اس کے بعد پرینتی چوپڑا کو کاسٹ کیا گیا۔ بتادیں کہ اس فلم کا نام سائنا ہوگا۔ یہ آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

Loading...