بدحالی کی زندگی گزاررہی ہے یہ اداکارہ، سلمان خان سے پھرمانگی مدد

سلمان خان کے ساتھ کام کرچکی ادا کارہ آج ایک دوسری فیملی کے ساتھ چال میں رہ رہی ہیں، اس کے بدلے وہ فیملی کےکام میں ہاتھ بٹاتی ہیں۔

Nov 15, 2019 04:29 PM IST | Updated on: Nov 15, 2019 04:29 PM IST
بدحالی کی زندگی گزاررہی ہے یہ اداکارہ، سلمان خان سے پھرمانگی مدد

پوجا ڈڈوال ٹی بی کی مرض میں مبتلا تھیں۔

ممبئی: تقریباً دودہائی قبل فلم انڈسٹری کوچھوڑچکیں اداکارہ پوجا ڈڈوال ممبئی میں ایک بار پھراپنی قسمت آزمانا چاہتی ہیں، لیکن پیسوں کی کمی کی وجہ سے وہ ممبئی کے ورسووا علاقےمیں ایک چال میں رہنےکومجبورہیں۔ پوجا کوایک فیملی نے رہنے کے لئے ایک چال میں جگہ دی ہے۔ اس کے بدلے میں پوجا ان کےگھرکے کام میں ہاتھ بٹاتی ہیں۔

چٹائی پرسوتی ہے سلمان خان کے ساتھ کام کرچکی یہ اداکارہ

Loading...

تقریباً دودہائی پہلے ممبئی آئیں پوجا ڈڈوال سلمان خان کی فلم 'ویرگتی' میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے بعد پوجا نےکئی فلموں اورٹی وی سیریل میں بھی کام کیا۔ اسی دوران ان کوٹیوبر کلوسس (ٹی بی) جیسی خطرناک بیماری نےگھیرلیا تھا۔ ان کے پاس علاج کےلئے پیسے تک نہیں تھے، جس کی اطلاع ملنے پرسلمان خان نےان کی مدد بھی کی تھی۔ بیماری سےابھرنے کےبعد پوجا پھرسےاپنے پیروں پرکھڑا ہونا چاہتی ہیں۔

سلمان خان سے دوبارہ مدد کی گہار

پوجا ڈڈوال کی طبیعت بھلے ہی ٹھیک ہوگئی ہو، لیکن ان کی اقتصادی حالت اب بھی ویسی ہی ہے۔ پوجا کے حالات جاننےکے بعد سوہا علی خان نے فلم انڈسٹری سے منسلک لوگوں کو اداکاری کےعلاوہ دوسرا متبادل بھی تیاررکھنےکا مشورہ دیا۔ ایک اداکارہ کے طورپرکامیاب ہونےکا خواب لے کرممبئی آئیں پوجا ڈڈوال کی شروعات بہت اچھی رہی، لیکن بعد کئی فلموں اورچھوٹے پردے پرکامیابی نہیں ملنے پرانہیں فلم انڈسٹری کوچھوڑنا پڑا۔ وہیں برے وقت میں ان کی فیملی نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا۔ اب پوجا کوامید ہےکہ سلمان خان ان کی مدد ضرور کریں گے۔

پوجا ڈڈوال جب بیمارہوئی تھیں تو فیملی نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ پوجا ڈڈوال جب بیمارہوئی تھیں تو فیملی نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔

اس اداکارہ کا کہنا ہےکہ ان کی فیملی نے خواب کی طرح ان کا ساتھ چھوڑ دیا، لیکن مصیبت میں سلمان خان ان کی زندگی میں 'بھگوان' (مسیحا) بن کرآئے۔ سلمان خان کی ٹیم نے نہ صرف ان کے اخراجات اٹھائےبلکہ ان کا خوب خیال رکھا۔ بس انہیں افسوس اس بات کا ہےکہ وہ سلمان خان کا شکریہ تک ادا نہیں کرپائیں۔

سلمان خان کی تصویرمندرمیں رکھیں گی پوجا

پوجا ڈڈوال کا کہنا ہےکہ اگروہ کبھی اپنا گھرخرید پائیں تووہ مندرمیں سلمان خان کی تصویر بھگوان کی طرح رکھیں گی۔ پوجا کا کہنا ہےکہ جب وہ دوسرے کے گھرکے کام کرتی ہیں تو انہیں کئی بارڈپریشن ہوتا ہے، سوسائڈ (خود کشی) تک کرنے کا دل کرتا ہے، لیکن وہ زندگی سےہارنہیں ماننا چاہتیں اوراب فلم یا ٹی وی میں کام تلاش کریں گی۔ وہ پیسے کےلئےکسی کا محتاج نہیں ہونا چاہتیں، بلکہ کام کرکے باعزت زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ اس دورسے باہرنکلنے میں سلمان خان ان کی اورمدد کریں۔

Loading...