شراب کی لت کی وجہ سے سنگین بیمار ہوگئی تھی یہ مشہور اداکارہ ، کام سے لینا پڑگیا تھا بریک ، خود کیا انکشاف

شرتی ہاسن نے بتایا کہ میں گزشتہ سال سے شراب سے دور ہوں اور اس کو دوبارہ ہاتھ تک نہیں لگایا ہے ۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ حال ہی میں سنگین طور پر بیمار ہوگئی تھیں ۔

Oct 13, 2019 06:46 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 06:46 PM IST
شراب کی لت کی وجہ سے سنگین بیمار ہوگئی تھی یہ مشہور اداکارہ ، کام سے لینا پڑگیا تھا بریک ، خود کیا انکشاف

شراب کی لت کی وجہ سے بیمار ہوگئی تھی یہ اداکارہ ، خود کیا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ شرتی ہاسن گزشتہ کچھ وقت سے اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ اب شرتی ہاسن نے اپنے بارے میں ایک اور سنسنی خیز انکشاف کیا ہے ۔ شرتی ہاسن نے ٹی وی شو فیٹ اپ ود دی اسٹارس میں بتایا کہ انہیں شراب پینے کی بری لت لگ گئی تھی ۔ شراب کی لت کی وجہ سے ان کے کیریئر پر بھی اثر پڑا ۔ یہ اثر اتنا زیادہ تھا کہ انہیں کچھ وقت کیلئے اداکاری سے بریک بھی لینا پڑگیا ۔

شرتی ہاسن نے بتایا کہ میں گزشتہ سال سے شراب سے دور ہوں اور اس کو دوبارہ ہاتھ تک نہیں لگایا ہے ۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ حال ہی میں سنگین طور پر بیمار ہوگئی تھیں ۔ انہیں علاج کروانا پڑا ۔ اس کے بعد انہیں ایسا لگا کہ وہ زیادہ شراب کی وجہ سے بیمار ہوئی ہیں ، اس لئے انہوں نے شراب سے دوری اختیار کرلی ۔

Loading...

کچھ وقت پہلے ہی شرتی ہاسن کا ان کے بوائے فرینڈ مائیکل کارسیل سے بریک اپ ہوگیا تھا ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی طرح کی شکایت نہیں ہے ، یہ میرے لئے اچھا تجربہ رہا ہے ، میں نے کافی کچھ سیکھا ہے اور یہ میرے لئے کافی سیکھنے والا تجربہ رہا ، لیکن مجھے ہمیشہ سے ایک اچھے پیار کی تلاش رہی ہے ، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوگی کہ یہ وہ ایک چیز ہے ، جس کا مجھے ہمیشہ سے انتظار رہا ہے ۔

shruti haasan

بتادیں کہ مائیکل نے شرتی ہاسن سے اپنے بریک اپ کا اعلان ٹویٹر پر کیا تھا ۔ مائیکل نے ٹویٹ کیا تھا ۔ بھگوان کو شاید منظور نہیں ، اس لئے ہمیں الگ ہونا پڑ رہا ہے ، لیکن یہ نوجوان لڑکی ہمیشہ میری بیسٹ میٹ رہے گی ۔

Loading...