اس اداکارہ نے دوسری شادی میں بھی مشکلیں ہونے کے سوال پر کی کھل کر بات، دیا یہ جواب

شویتا تیواری نے کہا، "میں ایک اسٹینڈ کھڑا کروں گی ہر اس عورت کیلئے جو ڈرتی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔ اگر دوبارہ شادی میں مشکلیں آتی ہیں تو آگے آکر بولنا ضروری ہے"۔

Nov 13, 2019 08:47 AM IST | Updated on: Nov 13, 2019 10:34 AM IST
اس اداکارہ نے دوسری شادی میں بھی مشکلیں ہونے کے سوال پر کی کھل کر بات، دیا یہ جواب

شویتا تیواری اور انکے شوہر ابھینو کوہلی کی فائل فوٹو۔(نیوز18)۔

ٹی  وی اداکارہ  شویتا  تیواری  حال ہی میں  اپنی دوسری شادی میں آئی مشکلوں کے چلتے سرخیوں میں ہیں۔ شویتا تیواری نے اپنے دوسرے شوہر ابھینو کوہلی پر خود کے ساتھ اور بیٹی کے ساتھ  گھریلو تشدد کے الزام لگائے تھے۔ شویتا نے ابھینو کوہلی کے خلاف پولیس اسٹیشن میں گھریلو تشدد کے الزام لگائے تھے۔ اس معاملے میں خبریں تو کئی سامنے آئیں لیکن شویتا نے اپنی بات اب سامنے رکھی ہے۔ وہ جلد ہی نئے سیریل " میرے ڈیڈ کی دلہن"  میں نظر آنے والی ہیں۔ اسی سیریل (ڈرامے)  کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے شویتا سے اس معاملے پر سوال پوچھا تو وہ کافی ناراض ہوگئیں۔

شویتا تیواری نے کہا، "  میں  ان  لوگوں  سے پوچھنا  اور کہنا چاہتی ہوں، لوگ کہتے ہیں "اچھا ایسا دوبارہ ہوگیا۔۔۔'  کیوں  نہیں  ہوسکتا  بھائی؟  کم  سے  کم  مجھ  میں  اتنی  ہمت  ہے  کہ  میرے  ساتھ  دوبارہ  ایسا  ہوا  تو  میں  اپنے  پاؤں  پر  کھڑی  ہوئی اور اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ بغیر یہ سوچے کہ آپ لوگ میرے بارے میں کیا لکھیں گے۔ مجھے اس کا فرق نہیں پڑا۔ مجھے اس کا فرق پڑا کہ جو میرے بچوں کیلئے صحیح ہے، میرے لئے صحیح ہے، میرے بچوں کی ترقی کیلئے صحیح ہے، میں وہ کروں"۔

شویتا نے کہا کہ وہ کم سے کم ان لوگوں سے تو اچھی ہے جن کے گھر پر شوہر ہیں۔ باہر بوائے فرینڈ ہے یا گھر میں بیوی ہے اور باہر گرل فرینڈ ہے۔ اس سے تو اچھی ہوں نہ میں کہ میں باہر آکر کہا، "بس، اب مجھے اس شادی میں نہیں رہنا'۔ شویتا نے کہا مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہیں گے، مجھے بس اس سے فرق پڑتا ہے کہ کیا صحیح ہے"َ۔

Loading...

شویتا تیواری نے کہا، "میں ایک اسٹینڈ کھڑا کروں گی ہر اس عورت کیلئے جو ڈرتی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔ اگر دوبارہ شادی میں مشکلیں آتی ہیں تو آگے آکر بولنا ضروری ہے"۔

بتا دیں کہ سیریل " میرے ڈیڈ کی دلہن" میں شویتا ایک مرتبہ پھر طویل وقت کے بعد ٹی وی پر نظر آئیں گی۔ وہ اپنے سیریل 'کسوٹی زندگی کی' میں پریرنا کے کردار میں مشہور ہوئی تھیں۔ اس شو کے بعد شویتا گھر۔گھر میں پریرنا کے نام سے مشہور ہوگئی تھیں۔

Loading...