پیار کا پنچ نامہ سے مشہور ہوئی اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف ، جسم میں نہیں کروائی یہ تبدیلی تو گنوانی پڑگئی فلم

بالی ووڈ میں سال 2011 میں آئی فلم پیار کا پنچ نامہ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سونالی نے حال ہی میں کاسٹنگ کاوچ کا انکشاف کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے۔

Apr 24, 2019 11:27 PM IST | Updated on: Apr 24, 2019 11:28 PM IST
پیار کا پنچ نامہ سے مشہور ہوئی اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف ، جسم میں نہیں کروائی یہ تبدیلی تو گنوانی پڑگئی فلم

اداکارہ سونالی

بالی ووڈ میں سال 2011 میں آئی فلم پیار کا پنچ نامہ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سونالی نے حال ہی میں کاسٹنگ کاوچ کا انکشاف کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ سونالی نے بتایا کہ ان کو جسم سے وابستہ سرجری کے مطالبہ کو مسترد کردینے کی وجہ سے ایک فلم سے باہر کا بھی راستہ دکھادیا گیا ہے۔ سونالی نے اس سلسلہ میں ایک انٹرویو کے دوران خود ہی انکشاف کیا ہے۔

سونالی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ حال ہی میں ایک مشہور ڈائریکٹر سے ملی تھیں ، جس نے سونالی کو ایک بڑا رول آفر کیا تھا ۔ سونالی نے بتایا کہ آڈیشن ہونے کے بعد جب انہیں سلیکٹ کرلیا گیا تو وہ اس بات سے کافی خوش تھیں۔

سونالی نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس رول کا حاصل کرنے کیلئے کافی تیاری کی تھی ، لیکن بعد میں ان سے جسم میں تبدیلی کروانے کا مطالبہ کیا گیا ، جس کو انہوں نے مسترد کردیا ۔ اس کے بعد انہیں کافی دکھ بھی ہوا ۔ سونالی نے یہ بھی بتایا کہ وہ پہلے تو کافی زیادہ دکھی ہوگئی تھیں ، لیکن بعد میں انہوں نے اپنے فیصلہ کو صحیح پایا ۔

Loading...

 सोनाली ने ये भी बताया कि वो पहले तो बहुत ज्यादा दुखी हो गई थीं, लेकिन बाद में उन्होंने अपने फैसले को सही पाया.

سونالی نے بتایا کہ فلم میں ہیروئن کے شاندار نظر آنے کی شبیہ بنی ہوئی ہے۔ یہاں پر ایسے کئی لوگ ہیں جو یہ طے کرنا چاہتے ہیں کہ اداکار یا پھر اداکارہ کو کیسا نظر آنا چاہئے ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جسم کی سرجری کی اس تجویز کو میں نے منع کرکے ٹھیک کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : سنی لیون کا انکشاف ، بوائے فرینڈ کے ساتھ کررہی تھی یہ کام ، والد نے دیکھ لیا ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ رہ جائیں گے حیران

 

Loading...