جب اس اداکارہ کو آڈیشن پر ہی کرنا پڑا تھا ایک اجنبی کے ساتھ سیکس سین

اداکارہ نے کہا،'اس وقت مین انہیں نہیں جانتی تھی اور وہ اتنے لمبے۔چوڑے ہیں۔۔۔ میں اس وقت یہی سوچ رہی تھی یہاں چل کیا رہا ہے'؟

May 21, 2019 11:30 AM IST | Updated on: May 21, 2019 11:59 AM IST
جب اس اداکارہ کو آڈیشن پر ہی کرنا پڑا تھا ایک اجنبی کے ساتھ سیکس سین

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نےکریئرکے ابتدائی دورمیں ہوا ایک بڑا تجربہ شیئر کیا ہے۔ یہ تب کی بات ہے جب ادیتی سال 2011 میں آئی یہ سالی زندگی کیلئے آڈیشن دے رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا  کہ فلم ' یہ سالی زندگی' کے دوران انہیں ایک اجنبی کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرنے کو کہا گیا تھا۔

ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے ٹاک شو کے دوران ادیتی نے بتایا، ' یہ سالی زندگی'کے آڈیشن کے دوران مجھے ایک ایسے آدمی کے ساتھ سیکس سین کرناتھا جسے میں جانتی تک نہیں تھی'۔ یہاں ادیتی بالی ووڈ اداکار ارون ادے کا ذکر کر رہی تھیں۔ وہ اس فلم میں ادیتی کے ساتھ تھے۔

اداکارہ نے کہا،'اس  وقت  میں  انہیں  نہیں  جانتی  تھی  اور  وہ  اتنے  لمبے۔چوڑے  ہیں۔۔۔  میں  اس  وقت  یہی  سوچ  رہی  تھی  یہاں  چل  کیا  رہا  ہے'؟ ادیتی نے یہ بھی کہا کہ ارون ادے سنگھ کافی شائستہ تھے۔

ادیتی نے اس ٹاک شو میں اپنی زندگی کے اور بھی پہلوؤں کو لیکر بات کی جیسا کہ کس طرح سے فلم ' بامبے' نے انہیں فلمی دنیا کی طرف متوجہ کیا۔ خاص طور سے فلم کا گانا 'کہنا  ہی  کیا' نے انہیں اس طرف کھینچا۔۔۔

Loading...

जब एक्ट्रेस को ऑडिशन पर ही करना पड़ा था सेक्स सीन

Loading...