ایڈلٹ فلم میں دئیے تھے انتہائی بولڈ سین، اب یہ اداکارہ کریں گی ایسا کام

دراصل آلٹ بالاجی نے حال ہی میں اپنی نئی ویب سیریز 'مینٹل ہڈ' کا اعلان کیا ہے جو ایک ماں کے دلچسپ سفر پر مبنی ہے۔

May 21, 2019 09:44 AM IST | Updated on: May 21, 2019 10:40 AM IST
ایڈلٹ فلم میں دئیے تھے انتہائی بولڈ سین، اب یہ اداکارہ کریں گی ایسا کام

شلپا شکلا

آپ کو فلم 'چک دے انڈیا' کی بلڈم، ٹیلنٹڈ غصے والی 'بندیا نائیک' تو یاد ہی ہوگی۔ اس اداکارہ کو چک دے انڈیا کے بعد فلم بی اے پاس میں سبھی نےایسے اوتار میں دیکھا کہ یقین ہی نہیں کر پائے کہ یہ وہی ہیں۔ اگر آپ اب تک نہیں سمجھے تو بتادیں کہ ہم بات کر رہے ہیں اداکارہ شلپا شکلا کی۔ شلپا نے فلم 'بی  اے ' پاس میں بولڈ سین دیکر سبھی کے ہوش اڑا دئے تھے۔ حالانکہ یہ فلم کچھ خاص نہیں چلی۔ وہیں اب بی اے پاس والی شلپا ایک نئے اوتار میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ اپنے فینس کیلئے سرپرائز لیکر آرہی ہیں۔

دراصل آلٹ بالاجی نے حال ہی میں اپنی نئی ویب سیریز 'مینٹل ہڈ' کا اعلان کیا ہے جو ایک ماں کے دلچسپ سفر پر مبنی ہے۔ کرشمہ کوہلی کے ذریعے بنائی جا رہی 'مینٹل ہڈ' اداکارہ شلپا شکلا ایک  کام کاجی ماں "نمرتا ڈالمیا' کے کردار کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔

آلٹ بالاجی کی اس آنے والی ویب سیریز میں مختلف طرح کی ماؤں کا سفر دکھایا جائے گا۔ جو اپنے بچوں کی پرورش کیلئے تمام مشکل بھری  راہوں  سے گزری ہیں۔

Loading...

Loading...