پھر حاملہ ہیں ایشوریہ رائے بچن، شوہرابھیشیک اور ایش کی تصویریں دیکھ کر انٹرنیٹ پراٹھا سوال

اس وائرل ہوتی تصویر میں ایشوریہ لال رنگ کے سوٹ میں بیحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر ایشوریہ کے حمل کی خبریں سوشل میڈیا پر اٹھ رہی ہیں۔

Nov 13, 2019 10:51 AM IST | Updated on: Nov 13, 2019 12:19 PM IST
پھر حاملہ ہیں ایشوریہ رائے بچن، شوہرابھیشیک اور ایش کی تصویریں دیکھ کر انٹرنیٹ پراٹھا سوال

ایشوریہ رائے بچن کی ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر چرچا کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ یوں تو ایشوریہ اس تصویر میں بیحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ لیکن اس تصویر میں ایشوریہ کے ڈریسنگ اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کئی لوگ سوال بھی پوچھ رہے ہیں۔ اس وائرل ہوتی تصویر میں ایشوریہ لال رنگ کے سوٹ میں بیحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر ایشوریہ کے حمل کی خبریں سوشل میڈیا پر اٹھ رہی ہیں۔

دراصل حال ہی میں ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن مکیش امبانی کی بہن نینا کوٹھاری کی بیٹی نین تارا کی پری۔ویڈنگ پارٹی میں نظر آئے۔ اس پارٹی  میں ابھیشیک کالے رنگ کے سوٹ میں نظر آئے تو وہیں ایشوریہ فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی کے لال رنگ اور گولڈن گوٹے والے ڈیزائنر سوٹ میں نظر آئیں۔ ان تصویروں میں ایشوریہ کا دوپٹہ ان کے سامنے کی طرف پھیلا ہوا تھا جس میں ان کا پیٹ ڈھکا ہوا نظر آرہا تھا۔ ایسے میں انٹرنیٹ پر کئی یوزرس یہ سوال اٹھانے لگے کہ کیا ایشوریہ رائے حاملہ ہیں۔ کئی یوزرس کا کہنا ہے کہ ایشوریہ رائے اپنا بیبی بمپ چھپانے کی کوشش میں ایسا کررہی ہیں۔

دراصل کچھ وقت پہلے ایشوریہ رائے اور ابھیشیک کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ایشوریہ ایک بیچ پر نظر آرہی تھی۔ یہ ویڈیو گوا کا تھا جہاں ایشوریہ اور ابھیشیک ویکیشن منا رہے تھے۔ اس ویڈیو سے بھی ایشوریہ رائے کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

Loading...

تصویر سابھار: وائرل بھیانی تصویر سابھار: وائرل بھیانی

بتا دیں کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن نے سال2007 میں 20 اپریل کو شادی کی تھی۔ شادی کے 12 سالوں بعد بھی دونوں کا پیار کم نہیں ہوا ہے۔ بیچ میں دونوں کے درمیان تناؤ کی کئی افواہیں پھیلیں لیکن یہ سب آخر جھوٹ ہی ثابت ہوئیں۔ ایسے ہی ایشوریہ اور ابھیشیک بالی ووڈ کے قابل احترام کپل نہیں کہلاتے ہیں۔

Loading...