'اکشے کمار بیوی کے ساتھ کرتے ہیں یہ کام، 'کوئی زبردستی نہیں جو اچھا لگے کرو

بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتًا وہ اپنی بیوی اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے مشورہ لیتے رہتے ہیں۔

Jul 24, 2019 12:25 PM IST | Updated on: Jul 24, 2019 02:59 PM IST
'اکشے کمار بیوی کے ساتھ کرتے ہیں یہ کام، 'کوئی زبردستی نہیں جو اچھا لگے کرو

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتًا وہ اپنی بیوی اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے مشورہ لیتے رہتے ہیں۔ اکشے کمار کے کامیاب کیریئر میں ان کی بیوی ٹوئنکل کھنہ کا اہم رول ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کی اچھی بری عادت کو اپناکر ہر قدم پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئنکل کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کامیابی میں ان کی بیوی کا کتنا اہم کردار ہے۔

اکشے نے بتایا کہ ٹوئنکل انہیں بہت سی چیزوں میں گائیڈ کرتی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کام سے متعلق ہر بات وہ ٹوئنکل کے ساتھ شیئرنہیں کرتے، لیکن پھر بھی وقتاً فوقتاً وہ اکشے کو گائیڈ کرتی رہتی ہیں اور اکشے بھی ان کی باتوں پر پورا دھیان دیتے ہیں۔

اکشے نے کہا ’’ہاں میرے کیرئیر میں میری بیوی ٹوئنکل کا اہم رول ہے۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ میں ان کے ساتھ ہر فلم کی اسکرپٹ پر بات کرتا ہوں لیکن پھر بھی وہ مجھ سے بات کرتی ہیں اور میں ان باتوں کو یاد رکھتا ہوں۔ انہوں نے ایک مرتبہ مجھ سے کہا تھا کہ ’’کوئی زبردستی نہیں ہے جو اچھا لگے کرو‘‘۔

Loading...

Loading...