بالی ووڈ کی یہ اداکارہ 35 ہفتےکی ہے حاملہ، شیئرکی تصویر

ایمی جیکسن ستمبراوراکتوبرکے درمیان اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔ انہوں نے مئی میں بوائے فرینڈ سے سگائی کی تھی۔

Aug 26, 2019 07:23 PM IST | Updated on: Aug 26, 2019 07:24 PM IST
بالی ووڈ کی یہ اداکارہ 35 ہفتےکی ہے حاملہ، شیئرکی تصویر

بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن

بالی ووڈ میں اب پریگننسی (حمل) کوئی ٹیبونہیں رہا۔ اداکارہ کھل کراپنے حمل کی خبریں شیئرکرتی ہیں اوربےبی بمپ چھپانےکی فارمیلٹی بھی اب نہیں نبھائی جاتی۔ بلکہ یہ توایک نیا اسٹائل اسٹیٹمنٹ بن چکا ہے۔ اداکارہ پریگننسی کے پیریڈ (اوقات) کوکھل کرانجوائےکرنے لگی ہیں اورفوٹوشوٹ کروانے سے بھی کوئی گریزنہیں کرتیں۔ فی الحال ایمی جیکسن پریگننسی فوٹوشوٹ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال میں انہوں نےایک نئی  تصویر شیئرکی۔ اس تصویرکےساتھ ایمی نےبتایا کہ وہ 35 ہفتے کی حاملہ ہیں۔

Loading...

View this post on Instagram

⌛️ #week35

A post shared by Amy Jackson (@iamamyjackson) on

آخری باراکشےکماراوررجنی کانت کے ساتھ 2.0 میں نظرآئیں ایمی جیکسن کافی وقت سے پردے سے دورہیں۔ ایمی جیکسن جب سے حاملہ ہوئی ہیں، سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ وہ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پرگزشتہ کافی مہینوں سےمسلسل بیبی بمپ کے ساتھ اپنی اسٹائلش تصویریں شیئرکرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایمی کے تازہ انسٹا گرام تصویرمیں وہ سفید پلازو اورٹاپ پہنے پوزدے رہی ہیں۔ ایک بارپھروہ بیبی بمپ پلانٹ کرتی نظرآئیں۔ تصویرکولوگ خوب پیاردے رہے ہیں اوران کی سیف ڈلیوری کے لئے دعاکررہے ہیں۔ اس سے قبل ایمی جیکسن نے 33 ویں ہفتےکی تصویربھی شیئرکی تھی۔ اس تصویرمیں ایمی جیکسن صرف بڑی سی ہیٹ اورلور(پاجامہ) پہنےنظرآرہی ہیں۔ انہوں نےاس تصویرکے ساتھ لکھا - گریس؟ نہیں... منچکن اورمیں گرمیوں کےبچے ہوئے دن گھرکے پیچھے بنے باغیچے میں گزار رہےہیں، اس کی ایک جھلک کےانتظارمیں، میں آفیشیلی پریگننسی کے33 ویں ہفتے میں ہوں... اپنی باڈی، بیبی بمپ، اسٹریچ مارکس، بڑھا ہوا وزن اورزچگی کی ہربات کواپناتے ہوئے'۔  

واضح رہے کہ ایمی جیکسن ستمبراوراکتوبرکے درمیان پہلے بچےکوجنم دیں گی۔ انہوں نے مئی میں بوائے فرینڈ جارج پانا یوٹوسے سگائی کی تھی۔

Loading...