انوشکا شرما نےکیا انکشاف، 29 سال کی عمر میں کیوں کی وراٹ کوہلی سے شادی

فلم فیئر سے ہوئی خاص بات چیت میں انشکا شرما نے کہا، 'ہماری آڈینس ہم سے اتنی زیادہ جڑی ہوئی ہے جتنی انڈسٹری بھی نہیں جڑی ہے۔ آڈینس فنکاروں کو صرف اسکرین پر دیکھنا چاہتی ہے۔ انہیں آپ کی نجی زندگی سے کوئی مطلب نہیں ہے'۔

Jul 16, 2019 11:41 AM IST | Updated on: Jul 16, 2019 12:28 PM IST
انوشکا شرما نےکیا انکشاف، 29 سال کی عمر میں کیوں کی وراٹ کوہلی سے شادی

انوشکا نے بتایا کہ اتنی جلدی کیوں کی وراٹ کوہلی سے شادی۔۔

بالی ووڈ اداکارہ انشکا شرما نے وراٹ کوہلی سے جب شادی کی تب ان کی عمر محض 29 سال کی تھی۔ اس جوڑی کو فینس کا خوب پیار ملا لیکن سب کے دل میں سوال ہمیشہ رہا کہ کمٹمینٹ ہو چکی تھی تو آخر انوشکا کو شادی کی اتنی جلدبازی کیا تھی؟ اگرآپ کے من میں بھی کچھ ایسا سوال ہے تو اب جواب ملنے والا ہے کیونکہ انشکا نے حال میں اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

فلم فیئر سے ہوئی خاص بات چیت میں انشکا شرما نے کہا، 'ہماری آڈینس ہم سے اتنی زیادہ جڑی ہوئی ہے جتنی انڈسٹری بھی نہیں جڑی ہے۔ آڈینس فنکاروں کو صرف اسکرین پر دیکھنا چاہتی ہے۔ انہیں آپ کی نجی زندگی سے کوئی مطلب نہیں ہے'۔

انوشکا نے کہا ، 'انہیں فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی شادی ہوگئی ہے یا آپ ماں بن گئی ہیں۔ ہمیں ان سب سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ میں نے 29 سال کی عمرمیں شادی کر لی جو ایک اداکارہ ہونے کے لحاظ سے کم ہے۔ میں نے ایسا کیا کیونکہ مجھے پیار ہوگیا تھا اور میں اس سے پیار کرتی ہوں۔ شادی ایک ایسی چیز ہے جو رشتے کو آگے لے جاتی ہے۔ میں ہمیشہ اس بات کیلئے کھڑی رہی ہوں کہ خواتین کے ساتھ یکساں برتاؤ ہونا چاہئے'۔

Loading...

Loading...