انوشکا شرما نے سب کے سامنے لگائی اس اداکار کو ڈانٹ، فینس بولے۔ صحیح کیا

دراصل رنویر سنگھ نے جیسے ہی انوشکا شرما کی طرف مائیک کیا تو انوشکا نے کہا، 'رنویر تم ہوسٹ نہیں ہو'۔ یہ سنتے ہی رنویرسنگھ فوراً وہاں سے الٹے پاؤں اسٹیج پر لوٹ گئے۔ جاتے۔ جاتے وہ انوشکا شرما سے معافی مانگنا بھی نہیں بھولے۔

Oct 09, 2019 01:24 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 01:32 PM IST
انوشکا شرما نے سب کے سامنے لگائی اس اداکار کو ڈانٹ، فینس بولے۔ صحیح کیا

انوشکا شرما اور رنویر سنگھ

رنویر سنگھ اور انوشکا شرما کی کھٹی۔میٹھی دوستی کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہی ہیں۔ ان کی آن اسکرین کیمسٹری بھی کسی سے چھپی نہیں ہے لیکن حال ہی میں ایک ایوینٹ کے دوران انوشکا شرما کے پاس ایک سوال کا جواب لینے مائیک لیکر اچانک پہنچے رنویر سنگھ کو انوشکا کی ایسی ڈانٹ پڑی کہ وہ سیدھے اسٹیج پر واپس لوٹ گئے۔ انوشکا اور رنویر کا یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آیا فینس انوشکا کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

Loading...

View this post on Instagram

Great capture by @nenekedarnene for #ellebeautyawards of #ranveersingh and #anushkasharma @viralbhayani

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

دراصل ہوا یہ کہ حال ہی میں رنویر سنگھ اور انوشکا شرما دونوں ایک بیوٹی ایوارڈ (ایلے بیوٹی ایوارڈس) کا حصہ بننے پہنچے تھے۔ اس ایوارڈ فنکشن کا ایک ویڈیو وائرل ہوا رہا ہے جس میں رنویر سنگھ اسٹیج پر کچھ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ اسٹیج پر کھڑے رنویر سنگھ کامیابی (سفلتا)  کا مطلب اور الگ۔الگ لوگوں کیلئے اس کے معنیٰ پر کچھ بات کر رہے تھے۔ تبھی رنویر اسٹیج سے اترتے ہوئے ہاتھ میں مائک لیکر انوشکا کی طرف بڑھتے ہوئے بولے ، 'چلو بیوٹی فل اور ٹیلینٹڈ انوشکا سے پوچھتے ہیں کہ ان کیلئے کامیابی (سفلتا) کا مطلب کیا ہے'؟  یہاں  دیکھیں  وائرل  ویڈیو ۔

دراصل رنویر سنگھ نے  جیسے ہی انوشکا شرما کی طرف مائیک کیا تو انوشکا نے کہا، 'رنویر تم ہوسٹ نہیں ہو'۔ یہ سنتے ہی رنویرسنگھ  فوراً وہاں سے الٹے پاؤں اسٹیج پر لوٹ گئے۔ جاتے۔ جاتے وہ انوشکا شرما سے معافی مانگنا بھی نہیں بھولے۔ اس ویڈیو کو لیکر کئی فینس انوشکا شرما کی تعریف بھی کر رہے ہیں کہ انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا۔

Loading...