قیاس آرائیوں کے دوران ملائیکہ اروڑہ سے شادی پر ارجن کپورنے توڑی خاموشی ، بتائی اپنے دل کی یہ بات

ارجن نے شادی کے سوالوں پر تو اچھی بیٹنگ کی ، لیکن ملائیکہ کا سوال آیا تو دل کی بات کہہ ہی ڈالی ۔ جب ارجن سے پوچھا گیا کہ کیا ملائیکہ خاص ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں وہ اسپیشل ہیں ۔

Apr 25, 2019 12:04 PM IST | Updated on: Apr 25, 2019 12:04 PM IST
قیاس آرائیوں کے دوران ملائیکہ اروڑہ سے شادی پر ارجن کپورنے توڑی خاموشی ، بتائی اپنے دل کی یہ بات

قیاس آرائیوں کے دوران ملائیکہ اروڑہ سے شادی پر ارجن کپورنے توڑی خاموشی ، بتائی اپنے دل کی بات

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے تسلیم کرلیا ہے کہ ملائیکہ اروڑہ ان کیلئے خاص ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ڈی این اے سے ہوئی ایکسکلوزیو گفتگو میں انہوں نے اپنی شادی پر بھی خاموشی توڑی ۔ جب ارجن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جون میں شادی کرنے والے ہیں تو انہوں نے کہا کہ نہیں میں جون میں شادی نہیں کررہا ہوں ۔

گفتگو کے دوران ارجن کپور نے مزید کہا کہ میں ابھی 33 سال کا ہوں اور مجھے شادی کرنے کی کوئی جلد بازی نہیں ہے ۔ ارجن نے کہا کہ میری شادی ایک ایسا موضوع ہے ، جس کے بارے میں میں بات نہیں کرنا چاہوں گا ۔ اگر میں شادی کروں گا ، تو لوگوں کو اس کی خبر ہوگی ۔ ایک پوائنٹ کے بعد کوئی خبر پوشیدہ نہیں رہتی ہے ۔

Loading...

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی کی قیاس آرائیوں سے پریشان ہوتے ہیں ؟ تو ارجن کپور نے کہا کہ شادی کی قیاس آرائیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ان سے کوئی نقصان نہیں ہے ، لیکن میں ہر وقت ان پر جواب دینا پسند نہیں کرتا ۔

اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور

بالی ووڈ میں چل رہی شادیوں کے سیزن پر ارجن کپور نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ویڈنگ سیزن ہے ، لیکن شادی ایک بڑا عہد و پیمان ہے ، میں یہ تب کروں گا جب میں اس کیلئے تیار ہو جاوں گا۔ ارجن نے شادی کے سوالوں پر تو اچھی بیٹنگ کی ، لیکن ملائیکہ کا سوال آیا تو دل کی بات کہہ ہی ڈالی ۔ جب ارجن سے پوچھا گیا کہ کیا ملائیکہ خاص ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں وہ اسپیشل ہیں ۔

Loading...