ارجن کپور نے کس کے ساتھ دیا ملائکہ اروڑہ کو 46 ویں یوم پیدائش کا تحفہ

ارجن کپور کے یوم پیدائش پر ملائکہ نے بھی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔ آج یعنی 23 اکتوبر کو بالی ووڈ ڈیوا ملائکہ اروڑہ 46 سال کی ہو گئی ہیں ایسے میں ملائکہ نے پورے 6 سال بعد اپنے یوم پیدائش کا جشن منایا ہے۔ گزشتہ 6 سالوں میں کبھی ملائکہ نے اس دن پر کبھی کوئی جشن نہیں منایا۔

Oct 23, 2019 03:56 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 04:04 PM IST
ارجن کپور نے کس کے ساتھ دیا ملائکہ اروڑہ کو 46 ویں یوم پیدائش کا تحفہ

Image: Instagram

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ آج پورے 46 سال کی ہوگئی ہیں۔ ایسے میں انہیں ان کے مداحوں سے لیکر دوستوں اور فیملی تک سے مبارکباد مل رہی ہیں۔ لیکن اب انہیں اپنے بوائےفرینڈ ارجن کپور سے ایک بیحد خاص انداز میں یوم پیدائش کی مبارکباد ملی ہے۔ دراصل یہ مبارکباد اتنی خاص ہے کہ ارجن کی طرف سے شیئر کی گئی اس تصویر نے ان دونوں کے رشتے کو پری طرح سے صاف کردیا ہے۔ ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ پورے 6 سال بعد پہلی مرتبہ اپنا یوم پیدائش منا رہی ہیں جس میں ارجن سمیت بالی ووڈ کی کئی ہستیاں سامنے آئیں۔

ارجن کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ملائکہ کو کس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ارجن نے اپنی لوکیشن بھی شیئر کی ہے جو ملان یعنی اٹلی کی ہے۔ شاید یہ تھرو بیک فوٹو ہے جو ارجن نے اب شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ ارجن کپور کوئی کیپشن نہیں دیا بس ایک دل والا اموجی بنایا ہے۔ آپ بھی دیکھیں ملائکہ ارجن کی یہ تصویر۔

Loading...

View this post on Instagram

♥️

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor) on

بتادیں کہ ارجن کپور کے یوم پیدائش پر ملائکہ نے بھی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔ آج یعنی 23 اکتوبر کو بالی ووڈ ڈیوا ملائکہ اروڑہ 46 سال کی ہو گئی ہیں ایسے میں ملائکہ نے پورے 6 سال بعد اپنے یوم پیدائش کا جشن منایا ہے۔ گزشتہ 6 سالوں میں کبھی ملائکہ نے اس دن پر کبھی کوئی جشن نہیں منایا۔ ایسے میں اپنے یوم پیدائش سے پہلے ملائکہ نے میڈیا سے کہا کہ ، گزشتہ 6۔7 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب میں شہر میں ہوں اس لئے میں نے برتھ ڈے منانے کا سوچا جو فیملی اور دوستوں کے ساتھ مناؤں گی۔ ایسے میں منگل کو ممبئی کے ایک 5 اسٹار ہوٹل میں یہ پارٹی رکھی گئی جس میں بالی ووڈ کے کئی اسٹار بھی شامل ہوئے۔ یہاں دیکھیں ملائکہ اروڑہ کی یوم پیدائش پارٹی کی ویڈیوز جس میں ملائکہ اور ارجن دونوں ہی جم کر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

#properpatola #arjunkapoor #lastnight #MalaikaArora #bdayparty #bollywood #party

A post shared by ARJUN ADDICT ✨ (@arjunaddict) on

Loading...