شادی سے پہلے ہی ماں بننے جارہی ہے بالی ووڈ کے اس اداکار کی گرل فرینڈ ، دی شاندار پارٹی ، تصویر وائرل

ارجن رام پال نے اپنی حاملہ گرل گرینڈ گیبرئیلا کے بے بی شاور کے موقع پر ایک شاندار لنچ پارٹی رکھی ۔ اس پارٹی میں گیبرئیلا کی سبھی قریبی دوست شامل تھیں۔

May 26, 2019 08:35 AM IST | Updated on: May 26, 2019 08:35 AM IST
شادی سے پہلے ہی ماں بننے جارہی ہے بالی ووڈ کے اس اداکار کی گرل فرینڈ ، دی شاندار پارٹی ، تصویر وائرل

گرل فرینڈ کے ماں بننے سے پہلے بالی ووڈ کے اس اداکار نے دی شاندار پارٹی ، تصاویر وائرل

ارجن رام پال نے اپنی حاملہ گرل گرینڈ گیبرئیلا کے بے بی شاور کے موقع پر ایک شاندار لنچ پارٹی رکھی ۔ اس پارٹی میں گیبرئیلا کی سبھی قریبی دوست شامل تھیں۔ اس پارٹی کی تصویریں فی الحال انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں ۔ پارٹی میں ارجن اور ان کی گرل فرینڈ میچنگ کپڑے پہنے نظر آئے ۔

پارٹی کی خاص بات یہ ہے کہ جس انداز میں ارجن نے اس کی میزبانی کی ، وہ کئی لوگوں کیلئے ایک بینچ مارک بن گیاہے ۔ ارجن نے نہ صرف سب کے کھانے پینے کا خیال رکھا بلکہ مہمانوں کی تفریح کا بھی پورا خیال رکھا ۔ ارجن ایک وقت پر پارٹی میں ڈی جے کے رول میں بھی نظر آئے۔

پارٹی کی وائرل ہورہی تصویروں میں ایک تصویر سب سے زیادہ پسند کی جارہی ہے ۔ اس تصویر میں ایک طرف گیبرئیلا ہیں جن کا اصلی بے بی بمپ نظر آرہا ہے تو وہیں ان کے ساتھ ان کی دوست ہیں جو فوڈ بمپ دکھا رہی ہیں۔ مطلب کھانے سے ان کا پیٹ اس قدر بھر گیا کہ وہ باہرنظر آنے لگا۔

Loading...

خیال رہے کہ ارجن تیسری مرتبہ باپ بننے جارہے ہیں ۔ اس سے پہلے ایکس وائف میہر جیسیا سے ان کی دو بیٹیاں ہیں ۔ ارجن تیسرے بچے کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔ انہوں نے سماج کی پروا کئے بغیر ہی یہ اچھی خبر انسٹاگرام کے ذریعہ شیئر کی تھی ۔

دراصل ارجن اور گیبرئیلا نے ابھی شادی نہیں کی ہے ۔ شادی کے بغیر اتنا بڑا اعلان کرنا کسی بولڈ اسٹیپ سے کم نہیں ہے۔

ارجن رام پال نے گیبرئیلا کے چھ ماہ کی حاملہ ہوجانے کے بعد یہ خبر لوگوں سے شیئر کی تھی ۔ ان کی سابق اہلیہ سے جب اس بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے کوئی تکلیف نہیں ہے کیونکہ وہ دونوں ہی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں۔

Loading...