فلم 'رنگیلا' کے نئے ورژن میں نظرآیا نینا گانگولی کا ہاٹ انداز، ریلیزہوا ٹریلر

فلم'رنگیلا' سال 1995 میں ریلیزہوئی تھی۔ رام گوپال ورما کی 'رنگیلا' نےارملا ماتونڈکرکو بالی ووڈ کی ہاٹ ہیروئن کی لسٹ میں شمارکردیا تھا۔

Oct 09, 2019 05:40 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 05:40 PM IST
فلم 'رنگیلا' کے نئے ورژن میں نظرآیا نینا گانگولی کا ہاٹ انداز، ریلیزہوا ٹریلر

فلم رنگیلا سال 1995 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ممبئی: عامرخان، جیکی شراف اورارمیلا ماتونڈکر، اسٹاررام گوپال ورما کی سپرہٹ فلم 'رنگیلا' ہندی سنیما کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم نےاس وقت باکس آفس پر دھمال مچا دیا تھا اورآج بھی ارمیلا ماتونڈکرکولوگ 'رنگیلا گرل' کے نام سے جانتے ہیں۔ فلم 'رنگیلا' سال 1995 میں ریلیزہوئی تھی۔ رام گوپال ورما کی 'رنگیلا' نے ارمیلا ماتونڈکر کو بالی ووڈ کی ہاٹ ہیروئن کی لسٹ میں شمارکردیا تھا۔ اب رام گوپال ورما اپنی اس فلم کا نیا ورژن لےکرآرہے ہیں، جس کا ٹریلرریلیزہوگیا ہے۔

اس  نئی فلم کا ٹائٹل 'بیوٹی فل' ہے، جس میں نئی اداکارہ نینا گانگولی، ارمیلا ماتونڈکرکےاسی اندازکوآج کے دورمیں دکھاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ اس نئی فلم کی ہدایت کاری اگستے منجو نے کی ہے۔ حالانکہ اس نئےٹریلرمیں کوئی ڈائیلاگ نہیں ہیں، لیکن سنگیت کےذریعہ پوری کہانی کی ایک چھوٹی سی جھلک دیکھنےکومل رہی ہے۔ ٹریلرمیں پارتھ اورنینا کی کافی انٹینس لو اسٹوری نظرآرہی ہے۔ آپ بھی دیکھیں اس فلم کا ٹریلر۔

Loading...

اس کہانی میں نینا گانگولی اورپارتھ کی لواسٹوری میں تب پریشانیاں آتی ہیں، جب نینا گانگولی اچانک بے حد امیرہوجاتی ہیں۔ ایسے میں یہ پیسہ اس پیارکی کہانی کےدرمیان میں آجاتا ہے۔ اس پیارکی کہانی کے ٹریلرمیں رومانس اور ٹریجڈی کے ساتھ ہی کافی ڈانس بھی دیکھنے کو ملنے والا ہے۔

Loading...