میک اپ کی وجہ سے خراب ہوا بالی ووڈ کی اس خوبصورت اداکارہ کا چہرہ ، دیکھ کر چونک جائیں گے آپ

ایکٹرس کی زندگی بھلے ہی کتنی گلیمرس نظر آئے ، لیکن انہیں فلموں میں اداکاری کے دوران کتنی محنت کرن پڑتی ہے اور کتنے مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے ، یہ وہی جانتے ہیں ۔

Apr 18, 2019 09:46 PM IST | Updated on: Apr 18, 2019 09:46 PM IST
میک اپ کی وجہ سے خراب ہوا بالی ووڈ کی اس خوبصورت اداکارہ کا چہرہ ، دیکھ کر چونک جائیں گے آپ

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر

ایکٹرس کی زندگی بھلے ہی کتنی گلیمرس نظر آئے ، لیکن انہیں فلموں میں اداکاری کے دوران کتنی محنت کرن پڑتی ہے اور کتنے مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے ، یہ وہی جانتے ہیں ۔ فی الحال "سانڈ کی آنکھ "کے چکر میں بالی ووڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر پریشان ہیں ۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ کےد وران کے چہرے پر زخم آگئے ۔

بات دراصل ایسی ہے کہ اس فلم کیلئے انہیں چہرے پر پروستھیٹکس لگانے پڑتے ہیں۔ اس بھاری بھرکم میک اپ کی وجہ سے ان کے چہرے پر چھالے پڑ گئے ہیں۔ بھومی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے ۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بھومی کے چہرے پر کس طرح کے چھالے پڑ گئے ہیں۔

بتادیں کہ بھومی اس فلم میں چندا تومر کا کردار ادا کررہی ہیں۔ وہیں تاپسی پنو پرکاشی کے رول میں ہیں۔ یہ دونوں خواتین دنیا کی سب سے عمردراز خواتین شارپ شوٹر ہیں۔ اس کردار کیلئے دونوں اداکاراوں کو پروستھیٹکس کا سہارا لینا پڑا۔ اس میک اپ میں تقریبا تین گھنٹے کا وقت لگتا تھا ۔ وہیں 8 سے زیادہ گھنٹے شدید گرمی میں اس بھاری بھرکم میک اپ میں کام کرنے کی وجہ سے بھومی کے چہرے پر چھالے پڑگئے ۔ اس کے باوجود وہ کام کرتی رہیں۔ ڈاکٹر نے انہیں اس چھالوں کے علاج کیلئے کچھ قدرتی طریقے بتائے ہیں۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : شادی کی خبروں کے درمیان ملائیکہ اروڑہ نے پہنی عجیب و غریب پینٹ ، دیکھ کر ہر کوئی رہ گیا حیران

 

 

Loading...