بڑی خبر: شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت اعظمی کا ممبئی میں انتقال

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کی ماں اوراردو کے مشہورشاعرکیفی اعظمی کی بیوی شوکت اعظمی کا انتقال ہوگیا ہے۔ شوکت اعظمی ایک مشہوراداکارہ تھیں۔

Nov 22, 2019 10:03 PM IST | Updated on: Nov 22, 2019 10:03 PM IST
بڑی خبر: شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت اعظمی کا ممبئی میں انتقال

شبانہ اعظمی کی والدہ شوکت اعظمی کا انتقال: فائل فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کی ماں اوراردو کے مشہورشاعرکیفی اعظمی کی بیوی شوکت اعظمی کا انتقال ہوگیا ہے۔ شوکت اعظمی ایک مشہوراداکارہ تھیں۔ انہوں نے امراؤ جان، بازار ہیرا رانجھا جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو دکھایا۔ شوکت اعظمی آخری بارفلم 'ساتھیاں' (2002) میں نظرآئی تھیں، جس میں انہں بوا (پھوپھی) کا کردارنبھایا تھا۔

حیدرآباد میں پیدا ہوئی شوکت اعظمی ممبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہرکیفی اعظمی کی زندگی پرایک کتاب لکھی تھی، جس کا نام 'کیفی اورمیں' ہے۔ واضح رہے کہ کیفی اعظمی اورشوکت اعظمی بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے رکن تھے۔ دونوں شوہر- بیوی طویل وقت تک بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی ونگ اپٹا سے منسلک رہے ہیں۔

Loading...

 

Loading...