بپاشا باسو کی مانگ میں سندور بھرتے وقت کرن سنگھ گروور نے کردی بڑی غلطی ، ویڈیو وائرل

دراصل اس ویڈیو میں ٹی وی دنیا کے مشہور نام کرن سنگھ گروور اپنی بیوی بپاشا کی مانگ میں سندور بھر رہے ہیں ، لیکن چونکانے والی بات یہ ہے کہ انہیں سندور بھرنے کا اندازہ ہی نہیں ہے ۔

Oct 09, 2019 10:04 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 10:04 PM IST
بپاشا باسو کی مانگ میں سندور بھرتے وقت کرن سنگھ گروور نے کردی بڑی غلطی ، ویڈیو وائرل

بپاشا باسو کی مانگ میں سندور بھرتے وقت کرن سنگھ گروور نے کردی بڑی غلطی ، ویڈیو وائرل

فلم اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور نے درگا پوجا کے موقع پر سندور کے پروگرام میں شرکت کی ۔ اس کا ایک ویڈیو بھی بالی ووڈ کی بلورانی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ دراصل اس ویڈیو میں ٹی وی دنیا کے مشہور نام کرن سنگھ گروور اپنی بیوی بپاشا کی مانگ میں سندور بھر رہے ہیں ، لیکن چونکانے والی بات یہ ہے کہ انہیں سندور بھرنے کا اندازہ ہی نہیں ہے ۔

کرن سنگھ گروور نے جیسے ہی اپنی بیوی کی مانگ میں سندور بھرنا شروع کیا ، ایک شخص نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا ۔ اس شخص نے بتایا کہ دراصل مانگ میں سندور پیچھے کی جانب سے نہیں بھرا جاتا ہے ، اس کو پیشانی سے اوپر کی طرف بھرتے ہیں جبکہ کرن سنگھ گروور اس کے برعکس سندور بھر رہے تھے ۔

Loading...

View this post on Instagram

Us ❤️ #monkeylove #durgadurga

A post shared by bipashabasusinghgrover (@bipashabasu) on

اس کے بعد کئی سوشل میڈیا یوزر نے کرن سنگھ گروور اور ان کے بہانے بپاشا باسو کو بھی نشانہ پر لیا ۔ حالانکہ بعد میں زیادہ تر لوگوں نے دونوں کو ایک بہترین جوڑا بتایا ، لیکن کرن سنگھ گروور کی اس حرکت کی وجہ سے لوگوں نے کہا کہ انہیں اپنی تہذیب کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے ۔

View this post on Instagram

First sindoor khela after marriage with my sisters. Miss you Ma and Papa❤️ #durgadurga

A post shared by bipashabasusinghgrover (@bipashabasu) on

وہیں کچھ یوزرس نے ان دونوں کی تعریف بھی کی ۔ یوزرس کا کہنا تھا کہ یہ بہترین جوڑا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کرن سنگھ گروور سے شادی کرنے کے بعد ہی بپاشا باسو نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی ۔

bipasha basu

اب وہ پوری طرح سے اپنے کنبہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں ۔ کئی مرتبہ شوہر کے ساتھ جم میں پسینہ بہاتے ہوئے بھی ان کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوچکے ہیں۔

Loading...