انوپ جلوٹا کے ساتھ شوٹنگ کر رہی تھیں جسلین متھارو، ہوگئیں لہو لہان: ویڈیو وائرل

Oct 19, 2019 11:21 AM IST | Updated on: Oct 19, 2019 11:27 AM IST
انوپ جلوٹا کے ساتھ شوٹنگ کر رہی تھیں جسلین متھارو، ہوگئیں لہو لہان: ویڈیو وائرل

جسلین متھارو اور انوپ جلوٹا

ملک کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کی مشہور جوڑی انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو آئیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع پو گئی ہے۔ انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو کی اس فلم کا نام 'وہ میری اسٹوڈینٹ ہے'۔ اس فلم کو کیسر متھارو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ خبر ہے جسلین متھارو نے شوٹنگ کے درمیان درمیان چوٹ لگوالی ہے اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہا ہے۔ جسلین متھارو نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں انوپ جلوٹا بھی نظر آرہے ہیں۔ انوپ جلوٹا بتارہے ہیں کہ پہلے دن کے شوٹ میں ہی جسلین زخمی ہو گئی اس کے ہاتھ میں کانچ لگ گیا ہے، خون بھی نکل رہا ہے۔ جسلین متھارو اس ویڈیو میں اپنی چوٹیں دکھا رہی ہیں۔ بولتی ہیں کہ چوٹ لگ گئی ہے، خون۔خون ہو گئی ہیں۔ وہیں انوپ جلوٹا کہتے ہیں کہ آگے سے تھوڑا سنبھالکر کرنا۔ جسلین متھارو نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ۔ 'مجھے لگ گئی'۔

Loading...

View this post on Instagram

Mujhe lag gayi 😥😥 @jalotaanup 😥

A post shared by Jasleen Matharu (@jasleenmatharu) on

Loading...