!حاملہ ہے یہ اداکارہ، پانی کے ٹب میں دیں گی بچے کو جنم

Jun 26, 2019 06:34 AM IST | Updated on: Jun 26, 2019 09:18 AM IST
!حاملہ ہے یہ اداکارہ، پانی کے ٹب میں دیں گی بچے کو جنم

فلم دیسی بوائیز میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرچکی اداکارہ برونا عبداللہ نے بالی ووڈ میں کچھ ہی فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کو جاننے پہچاننے والے لوگ کافی زیادہ ہیں۔ وہ بالی ووڈ کے غیر ملکی چہروں میں سے ایک ہیں اور برازیل سے آئی 32 سال کی یہ ماڈل اب ماں بننے والی ہیں۔

برونا ویسے تو بطور ٹورسٹ ہندستان آئی تھیں لیکن یہاں جب انہیں ماڈلنگ اور فلموں میں کام کرنے کے آفر ملے تو وہ یہیں رک گئیں۔ برازیل سے آئی اس ماڈل نے ٹی وی اور فلموں میں کام کیا اور گزرے سال اپنے اسکاٹش کے رہنے والے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرلی۔

برونا نے ٹائمس آف انڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں آنے والے نئے مہمان کیلئے خود کو تیار کر رہی ہیں۔ اس وقت پر ان کا اور بچےکا دھیان رکھنے کیلئے ان کی ماں برازیل سے انڈیا آرہی ہیں۔۔

برونا اپنے بچے کو جنم دینے کیلئے کسی طرح کی ڈاکٹری مدد نہیں لیں گی۔ اس کی جگہ وہ واٹر  باتھ  میں  بچے  کو  جنم  دیں  گی۔  اس  کی  تکنیک  میں  جنم  دینے  والی  ماں  کو  ایک  گنگنے  پانی  کے  پول  میں  لیٹا  دیا  جاتا  ہے۔۔

Loading...

اس  دوران  ڈاکٹر  اور  مددگار  اس  کے  +س  پاس  رہتے  ہیں  اور  پانی  کے  اندربچے کا جنم ہوتا ہے۔ برونا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی فیصلہ لے لیاتھا کہ وہ اپنے بچے کیلئے کسی طرح کا آپریشن یا دواؤں کا سہارا نہیں لیں گی۔۔

Akshay Kumar, Bruna Abdullah

 

Loading...